کراچی(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر نے وزیراعظم عمران خان کی حفاظت کیلئے جوڈوکراٹے کے ماہر کارکنوں کا دستہ تیار کر لیا . راجا اظہر نے ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا مولانا فضل الرحمان شہباز شریف اور آصف زرداری سے عمران کی حفاظت کے لئے کارکنوں پر مشتمل ہراول دستہ تیار ہے ہم ہر طرح کی تیاری کر چکے ہیں .
انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کو تحفظ فراہم کریں گے اگر کسی نے کوئی حرکت کی تو ہمارا ہراول دستہ تیار ہے ہم اسلحے کی سیاست نہیں کرتے قوم کو خدمات کی سیاست دیتے ہیں اور
مخالفین کو ٹیکنیکل مار دیتے ہیں . رکن اسمبلی نے کہا کہ عمران خان کو عالمی سطح پر لیڈر مانا جاتا ہے ہم ان کی پوری طرح سے حفاظت کریں گے چوروں، ڈنڈابردار فورس کو پیغام ہے ہم تیار ہیں .
. .