اداروں کا کام نہیں وہ سیاست میں مداخلت کریں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق چئیرمین سینیٹ وسیم سجاد نے کہا ہے کہ فوج ، بیوروکریسی ، عدلیہ اور الیکشن کمیشن کا کام نہیں ہے کہ وہ سیاست میں مداخلت کرے . انہوں نے جیوز نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف آئین بلکہ قائداعظم کے ارشادات بھی دیکھیں تو انہوں نے بیوروکریسی کے بارے میں بھی یہی کہا ہے .

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے کہا تھا کہ فوج کا کام یہ ہے کہ وہ ملک کی حفاظت کرے، اداروں سے توقع یہی ہوتی ہے کہ وہ نیوٹرل رہیں گے اور سیاست میں ملوث نہیں ہوں گے .
گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ نیوٹرل لفظ کی وجہ سے وزیراعظم کی جماعت کا شیرازہ بکھر گیا ہے، نیوٹرل ہونا آئین کی پاسداری ہے، اگر کوئی آئین کی پاسداری کی بات کررہا ہے تو اس پر اتنا ناراض ہونے کی ضرورت نہیں ،اس سے صاف پتہ چلتا ہے آپ یہ گیم ہار چکے ہیں،سینیٹ الیکشن کو زیادہ وقت نہیں گزرا، کس طرح آپ نے اپنی اقلیت کو اکثریت میں بدلا، آپ سینیٹ میں کیسے جیت گئے، اس وقت آپ نے کیا کیا تھا، کیا اس وقت خرید و فروخت کی تھی یا اراکین پر دباؤ ڈالا تھا یا ہارس ٹریڈنگ کی، اگر وہ اس وقت جائز تھی تو آج آپ کو کیا مسئلہ ہو رہا ہے، بھئی اپنے 10 بندے پورے کر لو تو آپ کو 10 لاکھ لوگوں کو لانے کی مشقت نہیں کرنی پڑیگی، اسلام آباد انتظامیہ ہارے ہوئے کے احکامات بجا نہ لائے اور اس آئینی اور قانونی عمل میں بالکل مداخلت نہ کریں ورنہ اس کے نتائج برآمد ہوں گے .

ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) نے کہا کہ آج کل لفظ نیوٹرل کا بڑا چرچا ہے اور جب سے غیرجانبداری کی ہوا چلی ہے تو اس ایک لفظ نے کسی شخص کی بالکل ہوا نکال دی ہے . انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بغیر انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتا تھا کہ اس ایک لفظ کی وجہ سے آپ کی پوری کی پوری 22سالہ جدوجہد اور پوری کی پوری جماعت دھڑم سے زمین پر آ گری ہے اور صرف نیوٹرل لفظ سے آپ کی جماعت کا شیرازہ بکھر گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں