انسان کو انسان کی طرح دیکھتے تو آج یہ حالات نہ ہوتے , نور عالم خان کا گالیوں اور الزامات پر عدالت جانے کا اعلان
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے گالیوں اور الزامات پر عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں گالیاں دی جارہی ہیں، الزام لگائے جارہے ہیں، اس پر عدالت جاوں گا،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران نور عالم خان نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں ہم کوئی دشمنی نہیں کررہے ہیں . انسان کو انسان کی طرح دیکھتے تو آج یہ حالات نہ ہوتے، پارلیمنٹ میں جائیں گے تو وہاں فیصلہ کریں گے .
ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کسی کو گالیاں دیں گے تو وہ کبھی بھی آپ کے ٹکٹ
پر الیکشن نہیں لڑے گا . علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان لوگوں سے کتوں کی طرح برتاؤ نہ کریں . نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نور عالم کا کہنا تھا کہ ہر انسان کی عزت کریں اور وزیراعظم انہیں ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش نہ کریں . نور عالم خان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 63 اس وقت لاگو ہوتا ہے جب کوئی رکن اپنی پارٹی کے خلاف ووٹ ڈالے، ابھی تک میں پاکستان تحریک انصاف کا رکن قومی اسمبلی ہوں . چند روز قبل نور عالم زیب نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے خاندان والوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، اگر میرے گھر والوں کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار حکمران ہوں گے . نور عالم خان کا کہنا تھا کہ مجھے دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ جیسے بینظیر بھٹو اور بشیر بلور کے ساتھ ہوا تھا ویسا ہی تمھارے ساتھ ہو گا . خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے جن 14 منحرف اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے ان میں پشاور سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان بھی شامل ہیں .
. .