انسان کو انسان کی طرح دیکھتے تو آج یہ حالات نہ ہوتے , نور عالم خان کا گالیوں اور الزامات پر عدالت جانے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے گالیوں اور الزامات پر عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں گالیاں دی جارہی ہیں، الزام لگائے جارہے ہیں، اس پر عدالت جاوں گا،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران نور عالم خان نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں ہم کوئی دشمنی نہیں کررہے ہیں۔ انسان کو انسان کی طرح دیکھتے تو آج یہ حالات نہ ہوتے، پارلیمنٹ میں جائیں گے تو وہاں فیصلہ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کسی کو گالیاں دیں گے تو وہ کبھی بھی آپ کے ٹکٹ

پر الیکشن نہیں لڑے گا۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان لوگوں سے کتوں کی طرح برتاؤ نہ کریں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نور عالم کا کہنا تھا کہ ہر انسان کی عزت کریں اور وزیراعظم انہیں ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش نہ کریں۔نور عالم خان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 63 اس وقت لاگو ہوتا ہے جب کوئی رکن اپنی پارٹی کے خلاف ووٹ ڈالے، ابھی تک میں پاکستان تحریک انصاف کا رکن قومی اسمبلی ہوں۔چند روز قبل نور عالم زیب نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے خاندان والوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، اگر میرے گھر والوں کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار حکمران ہوں گے۔نور عالم خان کا کہنا تھا کہ مجھے دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ جیسے بینظیر بھٹو اور بشیر بلور کے ساتھ ہوا تھا ویسا ہی تمھارے ساتھ ہو گا۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے جن 14 منحرف اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے ان میں پشاور سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان بھی شامل ہیں۔

Recent Posts

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

7 mins ago

ہرنائی میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…

11 mins ago

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

34 mins ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

39 mins ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

42 mins ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

44 mins ago