چوہدری نثار پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ، 27مارچ کے جلسے میں بھی شرکت کرینگے، تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد، راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ مونس الٰہی نے یہ کہا ہے کہ ہمارا پیپلز پارٹی کیساتھ مکمل سمجھوتہ ہوگیا ہے ، سب چیزیں طے ہو گئی ہیں ،اس کا مطلب یہ ہے کہ ن لیگ مان گئی ہے کہ اگر وہ جیت گئے اور عمران خان کو نکالنے میں کامیاب ہوگئے تو ڈیڑھ سال تک اسمبلی برقرار رہے گی ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ متضاد خبریں بھی آرہی ہیں ، دوسری خبر یہ کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کا سمجھوتہ بھی

چوہدریوں نے کروایا،وہ اس کے ضامن ہیں ، تھوڑی دیر پہلے کسی نے خبر دی ہے کہ چوہدری نثار 27مارچ کے جلسے میں شریک ہونگے ، یہ امکان ہے کہ انہیں وزیر اعلیٰ بنا دیا جائے ، اگر چوہدری نثار بن جاتے ہیں تو بعض لوگ کہتے ہیں کہ بہت سے لوگ ان کیساتھ ہیں، یاد رہے کہ اس سے قبل معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا تھا “کیا ہو رہا ہے بھائی کیا ہو رہا ہے سنا ہے چوہدری نثار بھی بنی گالہ دیکھے گئے، ہاں جی ، نہ جی نہ۔”
اسی حوالے سے خاتون نیوز کاسٹر صدف یاسر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا “آج بنی گالہ میں راولپنڈی کی اہم سیاسی شخصیت چوہدری نثار علی خان کی ملاقات۔چوہدری نثارعلی خان کے ساتھ ایک اور اہم ترین، بااثر شخصیت موجود تھی۔چوہدری نثارعلی خان بہادر راجپوت اورفوجی خاندان سےتعلق رکھتےہیں وہ شفاف کردار اور گہری سوج بوجھ کے مالک ہیں۔”
دوسری جانب سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ چار سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہواہے اب لگ رہا ہے بہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ روزہ کھولوں گا ۔ اپنے حلقے میں منعقدہ ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہاخدا کو حاضر ناظر جان کر حلفاً کہتا ہوں بڑے عہدوں کی جتنی آفر مجھے ہوتی ہے کسی کونہیں ہوتی لوگ تواقتدار کیلئے جوتیاں اٹھانے کو تیار ہو جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ چار سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہواہے اب لگ رہاہے بہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ روزہ کھولوں گا۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حلقے کے عوام کو میرے لئے ووٹ مانگنے پر کبھی شرمندگی نہیں ہو گی میں نے کبھی ضمیر کا سودا نہیں کیا نہ مجھے کوئی دو نمبرکہے گا۔سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا بھی اپکی خدمتِ کیلئے موجود ہے، کسی کو یہاں آنے کی دعوت نہیں دی۔

Recent Posts

مصر: سالانہ 1 ارب روپے تنخواہ، بھر بھی کوئی ملازمت کا خواہشمند نہیں، آخر کیوں؟

مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…

3 mins ago

پنجاب حکومت کی خسارے کی خبروں کی تردید

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…

10 mins ago

190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،سماعت 18نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…

11 mins ago

کراچی سے چوری کی موٹرسائیکلیں حب میں بیچنے والے ملزمان گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے کراچی کے علاقے کیماڑی…

19 mins ago

ان حکمرانوں سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا گیا ہے: شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان حکمرانوں…

29 mins ago

کنونشن سینٹر کا نجی استعمال، آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیس نمٹا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…

55 mins ago