بھارت کی خارجہ پالیسی کو نیوٹرل قرار دینا نامناسب تھا، خالد مگسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جلسہ عام میں بھارتی خارجہ پالیسی کی تعریف کو نامناسب قرار دے دیا . جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے خالد مگسی کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے گزشتہ روز کے جلسے میں بھارت کی خارجہ پالیسی کو نیوٹرل قرار دینا اور اس کی تعریف نامناسب تھی کیونکہ بھارت کشمیر میں جو کررہا ہے وہ قابلِ مذمت ہے .

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس حکومت سے بہت چوٹیں کھائیں ہیں اب ہم بہت سوچ کر اور پھونک پھونک کر آگے قدم بڑھا رہے ہیں . خیال رہے کہ گزشتہ روز درگئی میں جلسہ عام سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی خارجہ پالیسی کی تعریف کی تھی اورکہاکہ بھارت کو داد دیتا ہوں جس نے ہمیشہ آزاد خارجہ پالیسی رکھی، ایک جانب امریکا کا اتحادی ہے تو دوسری جانب پابندیوں کے باوجود روس سے تیل لے رہا ہے، ہماری خارجہ پالیسی بھی عوام کے مفاد میں ہوگی . وزیراعظم کے بیان کو بھارتی میڈیا نے بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کیا اور کہا کہ پڑوسی ملک کے وزیراعظم کا بیان بھارتی خارجہ پالیسی کی کامیابی کا اعتراف ہے .

. .

متعلقہ خبریں