بھارت کی خارجہ پالیسی کو نیوٹرل قرار دینا نامناسب تھا، خالد مگسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جلسہ عام میں بھارتی خارجہ پالیسی کی تعریف کو نامناسب قرار دے دیا۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے خالد مگسی کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے گزشتہ روز کے جلسے میں بھارت کی خارجہ پالیسی کو نیوٹرل قرار دینا اور اس کی تعریف نامناسب تھی کیونکہ بھارت کشمیر میں جو کررہا ہے وہ قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس حکومت سے بہت چوٹیں کھائیں ہیں اب ہم بہت سوچ کر اور پھونک پھونک کر آگے قدم بڑھا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز درگئی میں جلسہ عام سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی خارجہ پالیسی کی تعریف کی تھی اورکہاکہ بھارت کو داد دیتا ہوں جس نے ہمیشہ آزاد خارجہ پالیسی رکھی، ایک جانب امریکا کا اتحادی ہے تو دوسری جانب پابندیوں کے باوجود روس سے تیل لے رہا ہے، ہماری خارجہ پالیسی بھی عوام کے مفاد میں ہوگی۔ وزیراعظم کے بیان کو بھارتی میڈیا نے بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کیا اور کہا کہ پڑوسی ملک کے وزیراعظم کا بیان بھارتی خارجہ پالیسی کی کامیابی کا اعتراف ہے۔

Recent Posts

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…

9 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

13 mins ago

ایشوریا نے جیکی چن کے ساتھ فلم کی آفر کیوں مسترد کردی؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…

24 mins ago

فرح اقرار نے اقرارالحسن کی تیسری شادی پر کیا پیغام بھیجا تھا؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…

36 mins ago

16 برس کی عمر میں بے ہوش کرکے غیراخلاقی حرکت کی کوشش کی گئی، رشامی ڈیسائی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…

38 mins ago

متیھرا نے مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے پر رد عمل جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…

39 mins ago