کورونا سے کراچی کے نوجوانوں کے ڈپریشن میں 40 فیصد اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ)ایک ریسرچ کے مطابق کورونا وائرس کی وباء نے عوامی نفسیاتی مسائل کو بری طرح متاثر کیا ہے، کورونا کی وباء کے دوران کراچی کے نوجوانوں کے ڈپریشن اور اضطرابی کیفیت میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
کورونا وائرس کی وباء نے جہاں دنیا بھر میں بے چینی پیدا کی ہے وہیں پاکستان بالخصوص کراچی کے نوجوانوں پر بھی گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔

NED یونیورسٹی کی 3 ہزار افراد پر تحقیق
این ای ڈی یونیورسٹی کی جانب سے لوگوں میں کورونا وائرس کی وباء سے ہونے والی دماغی تبدیلیوں پر تحقیق کی گئی جس میں 3 ہزار سے زائد افراد کو اس کا حصہ بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق کراچی کے نوجوانوں میں ڈپریشن اور اضطرابی کیفیت میں وباء کے دوران مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

کورونا سے نفسیاتی مسائل 40 فیصد بڑھے
کورونا وائرس کی وباء نے انسانی نفسیاتی صورتِ حال کو مزید بگاڑ دیا ہے، جس سے نفسیاتی مسائل میں 40 فیصد تک بڑھ گئے ہیں۔نفسیاتی مسائل کے شکار لوگوں کی دماغی کیفیت میں بھی تبدیلی آئی ہے۔

رپورٹ کی تیاری میں غیرملکی یونیورسٹیز کا تعاون
بائیو میڈیک ڈپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر محمد ابوالحسن کے مطابق ڈپریشن کے کیسز میں 28 فیصد جبکہ ذہنی دباؤ کے کیسز میں 22 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، ساتھ ہی 27 فیصد نوجوانوں میں بے چینی یا اضطرابی کیفیت بھی پائی گئی ہے۔
یونیورسٹی آف گلاسگو، اسٹینفورڈ یونیورسٹی، موناش یونیورسٹی آسٹریلیا اور ڈنمارک کے تعاون سے تیار کی گئی یہ رپورٹ پاکستانی محققین کی ایک بڑی کامیابی ثابت ہو گی۔

Recent Posts

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

15 mins ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

26 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

33 mins ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

42 mins ago

عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…

59 mins ago

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

8 hours ago