دنیا کو ہنگامہ خیز صورتحال کا سامنا ‘ مشرق و مغرب کے درمیان کشیدگی سے عالمی امن کو خطرہ ہے ؛ وزیر خارجہ
اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا کو ہنگامہ خیز صورتحال کا سامنا ہے اور اس وقت جاری مشرق و مغرب کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے عالمی امن کو خطرہ ہے . تفصیلات کے مطابق اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوآئی سی 2 ارب مسلمانوں کی مشترکہ آوازہے ، افغانستان میں جاری صورتحال دنیا کے سامنے ہے ، افغانستان میں نئی حکومت ،انسانی بحران اور افغانوں کی مدد چیلنج رہا ، او آئی سی کے ذریعے دنیا کی توجہ افغانستان کی جانب مبذول کرانا چاہتےہیں ، اسلامو فوبیا کے خلاف اقوام متحدہ میں پیشر فت خوش آئند ہے ، پاکستان نے اسلام وفوبیا کے خلاف قرارداد کیلئے کردار ادا کیا ، یواین نے ہماری آوازپر 15 مارچ کواسلاموفوبیا سے متعلق عالمی دن مقررکیا کیوں کہ پاکستان نے دنیا میں ہر فورم پر اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھائی .
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے خطے میں امن کی بات کی اور استحکام کے لیے اقدامات کرتے رہے ہیں ، پاکستان او آئی سی کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے ، جس کے لیے پاکستان نے اکنامک ڈپلومیسی کوفروغ دیا ، افغانستان کو دہائیوں چیلنجز اور مشکلات کا سامنا رہا ، پاکستان نے افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی مقرر کیا ، پاکستان نےافغانستان سے متعلق اوآئی سی خصوصی اجلاس کی میزبانی کی ، افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے ٹرسٹ فنڈ قائم کیا گیا .
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج مسلمان ممالک میں بیرونی مداخلت جاری ہے ، مسلم ممالک کومشرق وسطیٰ میں تنازعات کا سامنا ہے ، فلسطین کے مسلمانوں کو ان کا حق نہیں دیا جارہا ، مقبوضہ کشمیراور فلسطین گزشتہ 7 دہائیوں سے قبضے کا شکارہیں ، مقبوضہ کشمیرمیں خونریزی جاری ہے، آرایس ایس نظریےسے متاثربھارتی حکومت کشمیرمیں ظلم ڈھارہی ہے، کشمیری حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں .
انہوں نے کہا کہ دنیا میں دولت کی غیر منصفانہ تقسیم سے غربت میں اضافہ ہورہا ہے ،مشرق اورمغرب کے درمیان کشیدگی سےعالمی امن کو خطرہ ہے ، تنازعات کے باعث ترقی کا عمل متاثرہوتا ہے ، دنیا میں تنازعات کا بڑا حصہ مسلم ممالک میں ہے ، ان تنازعات کے خاتمے کیلئے امہ کے درمیان تعاون اور روابط کا فروغ ضروری ہے ، اوآئی سی مسلم امہ کے درمیان اتحاد اوریکجہتی کیلئے کام کررہی ہے ، بطوررکن ملک پاکستان مسلم ممالک کے درمیان رواداری کوفروغ دے گا .