دنیا کو ہنگامہ خیز صورتحال کا سامنا ‘ مشرق و مغرب کے درمیان کشیدگی سے عالمی امن کو خطرہ ہے ؛ وزیر خارجہ

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا کو ہنگامہ خیز صورتحال کا سامنا ہے اور اس وقت جاری مشرق و مغرب کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے عالمی امن کو خطرہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوآئی سی 2 ارب مسلمانوں کی مشترکہ آوازہے ، افغانستان میں جاری صورتحال دنیا کے سامنے ہے ، افغانستان میں نئی حکومت ،انسانی بحران اور افغانوں کی مدد چیلنج رہا ، او آئی سی کے ذریعے دنیا کی توجہ افغانستان کی جانب مبذول کرانا چاہتےہیں ، اسلامو فوبیا کے خلاف اقوام متحدہ میں پیشر فت خوش آئند ہے ، پاکستان نے اسلام وفوبیا کے خلاف قرارداد کیلئے کردار ادا کیا ، یواین نے ہماری آوازپر 15 مارچ کواسلاموفوبیا سے متعلق عالمی دن مقررکیا کیوں کہ پاکستان نے دنیا میں ہر فورم پر اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھائی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے خطے میں امن کی بات کی اور استحکام کے لیے اقدامات کرتے رہے ہیں ، پاکستان او آئی سی کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے ، جس کے لیے پاکستان نے اکنامک ڈپلومیسی کوفروغ دیا ، افغانستان کو دہائیوں چیلنجز اور مشکلات کا سامنا رہا ، پاکستان نے افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی مقرر کیا ، پاکستان نےافغانستان سے متعلق اوآئی سی خصوصی اجلاس کی میزبانی کی ، افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے ٹرسٹ فنڈ قائم کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج مسلمان ممالک میں بیرونی مداخلت جاری ہے ، مسلم ممالک کومشرق وسطیٰ میں تنازعات کا سامنا ہے ، فلسطین کے مسلمانوں کو ان کا حق نہیں دیا جارہا ، مقبوضہ کشمیراور فلسطین گزشتہ 7 دہائیوں سے قبضے کا شکارہیں ، مقبوضہ کشمیرمیں خونریزی جاری ہے، آرایس ایس نظریےسے متاثربھارتی حکومت کشمیرمیں ظلم ڈھارہی ہے، کشمیری حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں دولت کی غیر منصفانہ تقسیم سے غربت میں اضافہ ہورہا ہے ،مشرق اورمغرب کے درمیان کشیدگی سےعالمی امن کو خطرہ ہے ، تنازعات کے باعث ترقی کا عمل متاثرہوتا ہے ، دنیا میں تنازعات کا بڑا حصہ مسلم ممالک میں ہے ، ان تنازعات کے خاتمے کیلئے امہ کے درمیان تعاون اور روابط کا فروغ ضروری ہے ، اوآئی سی مسلم امہ کے درمیان اتحاد اوریکجہتی کیلئے کام کررہی ہے ، بطوررکن ملک پاکستان مسلم ممالک کے درمیان رواداری کوفروغ دے گا ۔

Recent Posts

حکومت کا ایف بی آر کو سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو سمگلنگ میں…

2 mins ago

عارف والا میں بیٹے کابوڑھی والدہ پر تشدد ،وزیر اعلیٰ مریم نواز کانوٹس ، آئی جی سے رپورٹ طلب

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عارف والا میں بیٹے کا بوڑھی والدہ…

59 mins ago

چینی باشندوں پر حملہ: تفتیشی حکام نے حملہ آور سے منسلک ویڈیو حاصل کرلی

کراچی (قدرت روزنامہ) جناح ٹرمینل کےقریب چینی باشندوں پر حملے کے تفتیشی حکام نے حملہ…

1 hour ago

میر علی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 2 خوارج ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز کا خوارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے میر…

1 hour ago

ملک میں سرمایہ کاری کے دروازے کھل گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالدبن عبدالعزیز بڑے سرمایہ کار…

2 hours ago

آئی سی سی نے ٹی20 اور ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ، بابر اعظم کاراج برقرار

دبئی(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 اور ون ڈے کی نئی رینکنگ…

2 hours ago