لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نواز کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی جس کے باعث سوات کا جلسہ منسوخ کردیا گیا . مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نوازکو تیز بخار ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں سفرکرنے سے منع کیا ہے .
خیبرپختونخوا ہ خاص طور پر اہل سوات سے معذرت خواہ ہیں ،مریم نواز شریف کو اعتماد ہے کہ خیبرپختونخوا ہ کے عوام بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں شیر کے نشان پر مہرلگائیں گے . انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے
عہدیداروں اور کارکنان کے لئے مریم نوازشریف نے نیک تمنائوں کا پیغام دیا ہے . مسلم لیگ (ن)خیبرپختونخوا ہ کے صدرانجینئر امیرمقام، عہدیداروں اور کارکنان کے جذبوں اور محنت کو سلام پیش کرتے ہیں ،آپ سے مریم نوازشریف کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل ہے .
. .