اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے نئے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے چوہدری نثار سے متعلق خبروں کو بلا جواز قرار دیدیا۔ مریدکے میں نئے والٹن ایروڈروم کا سنگ بنیاد ر رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز پر یورپ میں داخلے پر عائد پابندی مارچ میں ایاسا کے آڈٹ کے بعد اٹھنے کا امکان ہے۔غلام سرور خان نے کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نئے والٹن ایروڈروم اور اکنامک زون کی تعمیر کا کام ایک سال میں مکمل کروائے گی۔ عدم اعتماد پر بات
کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن کے پاس کوئی چارج شیٹ نہیں، اپوزیشن شروع دن سے تصادم کی راہ پر ہے اور ملک میں تصادم کی صورتحال پیدا کررہی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نئے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے چوہدری نثار علی خان کے نام کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…