پتوکی میں انسانیت سوز واقعہ، شادی ہال میں پاپڑ بیچنے والا مزدور باراتیوں کے تشدد سے جاں بحق، لاش کے ساتھ بیٹھے باراتی پرسکون ماحول میں کھانا کھاتے رہے
پتوکی(قدرت روزنامہ) پاپڑ خریدنے پر باراتیوں کا پاپڑ فروش سے جھگڑا، باراتیوں نے نجی شادی ہال کے اندر پاپڑ فروخت کرنے والے کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ،مقتول کی لاش کے ساتھ بیٹھے باراتی پرسکون ماحول میں کھانا کھاتے رہے ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی . پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے شادی ہا ل مینجر سمیت 13 ملزمان کوکنگن پور ،پتوکی ،سرائے مغل سے رات گئے چھاپے مار حراست میں لے لیا ،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، انسپکٹر جنرل آف پنجاب راؤ سردار علی خا ن نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے
آر پی او شیخوپورہ ریجن سے رپورٹ طلب کرلی، تحصیل پتوکی تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ کہنہ روڈ پتوکی پر واقع نجی شادی ہا ل کے احاطے میں جاگو والا چک نمبر 4 کا رہائشی مقتول محمد اشرف عرف سلطان میں پاپڑ فروخت کر رہا تھا مقتول اور باراتیوں میں پاپڑ خریدنے پر جھگڑا ہوا تو باراتیوں نے مقتول پر بیہمانہ تشدد شروع کردیا اور ملزمان مقتول کو کھینچ کر تشدد کرتے ہوئے شادی ہال کے اندر لے گئے جہاں پر مقتول زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ،مقتول کی لاش کے ساتھ بیٹھے باراتی پرسکون ماحول میں کھانا کھاتے رہے ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل پتوکی آصف حنیف جوئیہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے جنہوں نے فوری طورپر شادی ہا ل کے مینجر کو گرفتار کرلیا جبکہ تمام باراتی موقع سے فرار ہوگئے کوئی بھی باراتی پولیس کے ہتھے نہ چڑھ سکا .
میڈیا پر خبر نشر ہوتے ہی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ، انسپکٹر جنرل آف پنجاب راؤ سردار علی خان نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ ریجن سے رپورٹ طلب کرلی جس پر ڈی پی او قصور صہیب اشرف گجر نے ضلع بھر کی پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کیا جس پر پتوکی پولیس نے شادی ہا ل مینجر سمیت 13 ملزمان کو مختلف مقامات پتوکی ،سرائے مغل ،کنگن پور سے رات گئے چھاپے مار حراست میں لے لیا ،گرفتار کئے گئے ملزمان سے پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ جاری ہے، تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے مقتول کے بہنوئی پرویز کی تحریری درخواست پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا .
. .