ابوظہبی (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں کارکنوں کو زیادہ دیر کام نہیں کرنا پڑے گا کیوں کہ یو اے ای نے نجی شعبے کے لیے رمضان کے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے اور روزے کے مہینے میں کام اوقات کم کر دیے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق انسانی وسائل اور امارات کی وزارت نے منگل کو ٹویٹ کیا کہ رمضان المبارک کے دوران نجی شعبے کے ملازمین کے کام کے اوقات روزانہ 2 گھنٹے کم کیے جائیں گے۔اس ماہ کے شروع میں متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پبلک سیکٹر کے ملازمین کے لیے رمضان کے اوقات کار کا بھی اعلان کیا تھا ، رمضان المبارک کے دوران وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے سرکاری اوقات کار پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے دوپہر 2.30 بجے تک اور جمعہ کو صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔
بتایا گیا ہے کہ یو اے ای میں رمضان کا چاند یکم اپریل بروز جمعہ نظر آنے کی توقع ہے جو اسلامی مہینے شعبان کی 29 تاریخ کو ہے ، یوں رمضان المبارک ہفتہ 2 اپریل سے شروع ہونے کا امکان ہے جو اتوار یکم مئی کو ختم ہو گا ، رمضان المبارک کے پہلے دن دبئی کے لوگ تقریباً 13 گھنٹے 47 منٹ کا روزہ رکھیں گے، جو بتدریج بڑھ کر تقریباً ساڑھے 14 گھنٹے ہو جائے گا۔علاوہ ازیں کئی غیر ملکی ماہرین فلکیات ناصرف یکم رمضان، بلکہ عید الفطر کی ممکنہ تاریخ کے بارے بھی پیش گوئی کر چکے ہیں ، سعودی ماہرفلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پہلا روزہ 2 اپریل کو بروز ہفتہ کوہوگا، جبکہ عید الفطر 2 مئی 2022 کو متوقع ہے ، فلکیاتی مطالعے کے مطابق رواں سال ماہ شعبان 29 دن جبکہ رمضان المبارک کا مہینہ 30 دن پرمشتمل ہوگا ، شعبان کی 29 تاریخ یعنی یکم اپریل کی صبح 9 بج کر24 منٹ پرچاند کی ولادت ہوگی، جبکہ اسی شام کومکہ مکرمہ کے مغربی افق پرہلال کی ولادت ہوگی جو16 منٹ تک دیکھا جاسکے گا ،
چاند کا دکھائی دینا موسم پرمشروط ہے، مطلع صاف ہونے کی صورت میں چاند نظر آنے کے امکانات ہوں گے ، رمضان المبارک 30 دن کا ہوگا، یوں شوال کا چاند یکم مئی کی شام کودکھائی دے گا اور عید الفطر2 مئی بروز پیر کو ہوگی ۔ادھر عریبیہ ویدر کے مطابق متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں رمضان المبارک 1443 ہجری کے چاند کی پیدائش یکم اپریل کی صبح 3 بج کر 24 منٹ پر ہو گی، یوں اسی روز مغرب کے وقت چاند کی عمر 15 گھنٹے سے زائد ہو چکی ہو گی، اسی باعث یکم اپریل کو ماہ مبارک کا چاند باآسانی نظر آ جائے گا ، ان پیشن گوئیوں کی روشنی میں پاکستان میں بھی عید الفطر 2 مئی کو ہونے کا امکان ہے، تاہم حتمی اعلان 29 رمضان المبارک کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔
لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…