کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی ماڈل گرل آمنہ بابر نے تصدیق کی ہے کہ ان کی اپنے شوہر سے طلاق ہوچکی ہے .
مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے آمنہ بابر سے سوال پوچھا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کیوں نہیں کرتیں .
اس پر آمنہ بابر نے کہا کہ ان کی حال ہی میں طلاق ہوچکی ہے، دونوں مل کر اپنی بیٹی کی پرورش کر رہے ہیں .
خیال رہے کہ آمنہ بابر نے فروری 2019 میں قریبی دوست زاہد نون سے شادی کی تھی . دونوں کے ہاں دسمبر 2019 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی .
سوال جواب کے سیشن کے دوران ایک شخص نے کہا کہ آمنہ نے اپنے طلاق کی کہانی بتا کر بہت ہمت کا کام کیا ہے . اس پر ماڈل گرل نے کہا کہ طلاق حاصل کرنے کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ اختتام برا ہوا بلکہ کچھ لوگوں کیلئے یہ "ہیپی اینڈنگ" ہوگی ہے، اسی لیے انہوں نے بڑے فخر کے ساتھ اپنے طلاق کا اعلان کیا ہے .
. .ماڈل گرل آمنہ بابر کی شادی کے تین سال بعد طلاق ہوگئی pic.twitter.com/Y1jgsNFeTr
— Sarfraz Raja (@Sarfraz_Raja90) March 21, 2022