کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی ماڈل گرل آمنہ بابر نے تصدیق کی ہے کہ ان کی اپنے شوہر سے طلاق ہوچکی ہے ۔
مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے آمنہ بابر سے سوال پوچھا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کیوں نہیں کرتیں۔ اس پر آمنہ بابر نے کہا کہ ان کی حال ہی میں طلاق ہوچکی ہے، دونوں مل کر اپنی بیٹی کی پرورش کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ آمنہ بابر نے فروری 2019 میں قریبی دوست زاہد نون سے شادی کی تھی۔ دونوں کے ہاں دسمبر 2019 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔
سوال جواب کے سیشن کے دوران ایک شخص نے کہا کہ آمنہ نے اپنے طلاق کی کہانی بتا کر بہت ہمت کا کام کیا ہے۔ اس پر ماڈل گرل نے کہا کہ طلاق حاصل کرنے کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ اختتام برا ہوا بلکہ کچھ لوگوں کیلئے یہ “ہیپی اینڈنگ” ہوگی ہے، اسی لیے انہوں نے بڑے فخر کے ساتھ اپنے طلاق کا اعلان کیا ہے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…