سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کے تحت نااہلی کی مدت 5 سے 10 سال ہو سکتی ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کے تحت نااہلی کی مدت کا تعین کیا جائے گا، ہو سکتا ہے کہ اس نااہلی کی مدت 5 سے 10 سال ہو۔انہوں نے جی این این نیوز میں خبرہے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کو از سر نو وضاحت کرنا ہو گا۔
اس حوالے سے 2 کیسز ایسے ہیں جن میں ایک کیس میں موجودہ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کا اپنا فیصلہ ہے اور دوسرا پاناما کا کیس ہے جس میں تاحیات نااہلی کا فیصلہ سنایا گیا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کرنے والے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی قانونی لحاظ سے جب تک رکن اسمبلی ہیں تب تک وہ ایم این اے کے ہر اختیار کو استعمال کرسکتے ہیں، ایم این اے اگلا وزیراعظم منتخب کرنے کیلئے اس دن تک مکمل اختیار رکھتا ہے جب تک الیکشن کمیشن کسی کے خلاف فیصلہ نہیں دے دیتا، منحرف رکن کو اپنا وکیل اور مئوقف پیش کرنے کا پورا موقع ملے گا۔

جس دن الیکشن کمیشن اس کے خلاف فیصلہ کردے گا اس وقت پھر وہ ایم این اے نہیں رہے گا۔ لیکن اس سے قبل بجٹ پر ووٹ ہو، قانونی سازی یا کوئی بھی ووٹ ہو وہ بدستور ایم این اے رہے گا۔انہوں نے کہا کہ منحرف ارکان اگر الیکشن کمیشن سے نااہل ہوجاتے ہیں تو سپریم کورٹ کواس حوالے سے بھی اپنے فیصلے میں بتانا پڑے گا کہ نااہلی تاحیات ہو سکتی ہے یا کچھ عرصے کیلئے ہوسکتی ہے۔
ایک طرف یہ بھی کہا جاتا ہے کہ نااہلی کی مدت تاحیات نہیں ہونی چاہیے۔ نیب آرڈیننس 1999کے مطابق نااہلی کی مدت 20سال رکھی گئی تھی۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ 10سال کی ہونی چاہیے۔ پانچ یا 10سال کی نااہلی تو ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ معاملہ وزارت عظمیٰ اور اسپیکر سے متعلق ہے، وزارت عظمیٰ کا عہدہ ایسا ہے جس کے گرد سارا سسٹم گھومتا ہے، اس لیے سارے سسٹم کو التوا میں نہیں ڈالا جاسکتا۔ اپوزیشن اگر عدالت میں چلی گئی تو عدالت سیشن کی ایک دن میں تاریخ مقرر کردے گی، عدالت اس معاملے میں بالکل دیر نہیں لگائے گی۔

Recent Posts

خضدار: قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی تین ساتھیوں سمیت قتل

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی کو فائرنگ کرکے…

2 mins ago

ٹرمپ نے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئرکو وزیرصحت نامزد کردیا

نیویارک(قدرت روزنامہ)نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرصحت کیلئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو نامزد کیا…

5 mins ago

تربت ،13 سال قبل لاپتہ دو بیٹوں کو بازیاب کیا جائے ، ضعیف والدہ کی فریاد

تربت(قدرت روزنامہ)حسادیگ دشت سے 13 سال قبل لاپتہ پولیس اہلکار نصیرالدین ولد بہرام اور ان…

5 mins ago

کوئٹہ، مختلف علاقوں سے 2 لاشیں برآمد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی…

12 mins ago

دکی، ہرنائی، شاہرگ اور چمالنگ سے تیسرے روز بھی پنجاب کے لئے کوئلے کی سپلائی احتجاجاً بند

لورالائی(قدرت روزنامہ)ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے میختر کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال جاری…

18 mins ago

میرے ریسٹ ہاوس پرکالعدم تنظیم بی ایل اے کا حملہ ناکام بنا دیا، سردار عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ گزشتہ شب…

25 mins ago