پی ٹی آئی کے ناراض رکن اسمبلی کا وزیراعظم اور کابینہ پر شدید تحفظات کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مظفر گڑھ سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر طلال گو پانگ بھی منحرف اراکین میں شامل ہوگئے۔اردو پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے عامر طلال گو پانگ نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، میں 14 سال سے پارلیمنٹ کا ممبر ہوں، 2018ء میں جب تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تب پارٹی کا ایک منشور تھا جو ہم عوام میں لے کر گئے،اور اسی منشور کی بنیاد پر ہم لوگوں سے ووٹ لے کر آئے۔
لیکن بدقسمتی سے حکومت میں آنے کے بعد ہم اس منشور کے کسی ایک پوائنٹ پر بھی عمل نہیں کر سکے جس کی وجہ سے عوام کے اندر بہت ناراضی پائی جاتی ہے۔عامر طلال گو پانگ نے مزید کہا کہ ہم عوام کے نمائندے ہیں،قومی اسمبلی میں اُن ہی کی نمائندگی کرتے ہیں، لیکن چار سالوں میں عوام کا کوئی ایک مسئلہ حل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

ایک بھی بجٹ میں علی پور کے لیے کوئی ایک بھی اسکیم نہیں رکھی گئی۔

میں جو کچھ کہہ رہا ہوں یہ میرے حلقے کے عوام کی آواز ہے۔جب میرے حلقے کی عوام کو پارٹی پر تحفظات ہوں گے تو ظاہر ہے مجھے بھی ہوں گے۔ہارس ٹریڈنگ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں حلفا کہہ چکا ہوں کہ نہ تو مجھے پیسوں کوئی آفر ہوئی اور نہ ہی میں نے پیسے لیے،پارٹی کے دیگر ناراض اراکین اسمبلی کو بھی کوئی آفر نہیں ہوئی اور نہ انہوں نے پیسے لیے۔
عامر طلال گو پانگ نے مزید کہا کہ جب ہماری پارٹی اقتدار میں آئی تو اس پر اُن لوگوں نے قبضہ کر لیا جو باہر سے اقتدار میں آئے تھے،جن کا پاکستان میں کوئی حلقہ نہیں۔جب وزیراعظم سے آخری ملاقات ہوئی تو انہیں کہا کہ پارٹی کے ساتھ وہی لوگ کھڑے ہوتے ہیں جو سیاسی ہوتے ہیں،لیکن آپ نے ان لوگوں کو پروٹوکول دیا جن کا پاکستان میں کوئی حلقہ نہیں،ان میں سے آدھے لوگ تو بیرون ملک بھاگ گئے اور دیگر بھی جلدی پاکستان سے باہر چلیں جائیں گے، اس وقت عمران خان کو اپنی غلطیوں کا احساس ہو گا۔
عمران خان کی ٹیم میں وزراء کی زیادہ تعداد نااہل ہے، وہ نہ تو دفاتر میں بیٹھتے تھے اور نہ مسائل پر توجہ دیتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے اتحادی بھی ناراض ہیں اور جلد وہ حکومت سے الگ ہونے کا اعلان بھی کر دیں گے۔ہم حکومت کو ٹھیک نہیں چلا سکے،بہتری اسی میں ہے کہ ہم پیچھے ہٹ جائیں،اس صورت میں ہم پھر بھی لوگوں کا سامنا کر سکیں گے۔لیکن اگر ہم ضد پر قائم رہے اور 5 سال مکمل ہونے پر عوام میں گئے تو وہ ہمارا گریبان پکڑ لیں گے۔عامر طلال نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے :

Recent Posts

کنونشن سینٹر کا نجی استعمال، آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیس نمٹا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…

12 mins ago

ہو سکتا ہے قومی حکومت بھی وجود میں آ جائے،شیخ رشید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…

12 mins ago

مرغی کا گوشت سستا، انڈے مزید مہنگے ہو گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…

16 mins ago

آج کہاں بارش اور کہاں برفباری ہونے کا امکان ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…

18 mins ago

آصف زرداری قتل سازش کیس ،عدالت نے شیخ رشید کیخلاف مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…

19 mins ago

کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی آگے

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میں پیپلز پارٹی کی برتری۔ کراچی میں…

25 mins ago