وزیراعظم آج اعلان کردیں تو ہم کراچی کھلوادیں گے

کراچی (قدرت روزنامہ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کو بند کرنے کا فیصلہ دادو والے نہیں کریں گے اور وزیراعظم آج اعلان کردیں تو ہم شہر کھلوادیں گے۔تاجر برادری کے نمائندوں نے متحدہ مرکز بہادرآباد پر مشترکہ پریس کانفرنس میں لاک ڈاؤن سے متعلق تحفظات اور شکایات کے انبار لگادیے۔
اس موقع پر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کورونا کے بہانے کراچی کے شہریوں کو تنگ کیا جارہا ہے اور صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کے بجائے وقت کا تعین کیا جائے۔انہوں نے اعلان کیا کہ کراچی کو بند کرنے کا فیصلہ دادو والے نہیں کریں گے، وزیراعظم آج اعلان کردیں شہر ہم کھلوادیں گے۔ان کا کہناتھاکہ تاجر برادری‘ہاں‘ کرے تو ان کے ساتھ مل کر کاروبار کھولنے کو تیار ہیں۔

خالد مقبول کا کہنا تھاکہ وفاق اور سندھ حکومت کراچی میں ہنگامی صورتحال کا نفاذ کریں، کراچی کیلئے پولیو کی طرز پر ہنگامی بنیادوں پر ویکسینیشن کی جائے۔دوسری جانب ایم کیو ایم کے تحت عائشہ منزل پر جشن آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس سے خطاب میں عامر خان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کراچی میں لاک ڈاؤن کے نام پر بھتہ خوری کا بازار گرم کر رکھا ہے۔
ایم کیوایم پاکستان نے وزیراعظم اور چیف جسٹس سے کراچی میں صوبائی حکومت کے نافذ کردہ لاک ڈاؤن کا نوٹس لینے اور تاجروں کو ریلیف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ جبکہ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ لوگ بڑے پیمانے پر کورونا ویکسین لگوانے کے لیے نکل رہے ہیں، کراچی میں پہلے ایکسپو سینٹر میں 24 گھنٹے ویکسینیشن کی جارہی تھی، اب 11 مقامات پر 24 گھنٹے ویکسینیشن سینٹرکام کر رہے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ لوگوں کو جان کی نہیں سم کی پرواہ ہے،2 لاکھ 22 ہزار لوگوں نے کل ویکسینیشن کرائی ہے، شہری ویکسینیشن کے لیے آتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین تنقید کرنے اور لوگوں کو اکسانے کے بجائے عوام کو ایس او پیز پر عمل در آمد کے لیے قائل کریں، سندھ کے ہر بندے کو گھر گھر جا کر ویکسین فراہم کرنے میں کئی سال لگ جائیں گے عوام کو سینٹرز پر ہی آکر ویکسین لگوانی ہوگی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

1 hour ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

1 hour ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

1 hour ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

1 hour ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

1 hour ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

2 hours ago