جس کی امریکہ میں اربوں کی جائیداد اور بزنس ہے اسے ہٹایا جائے عاصم سلیم باجوہ کو چین کے کہنے پر ہٹایا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے عاصم سلیم باجوہ کو عہدے سے ہٹانے کی حیران کن وجہ بیان کر دی ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ عاصم سلیم باجوہ نے چیئرمین سی پیک کے عہدے سے استعفیٰ دیا لیکن ہمارے پاس جو اطلاعات وہ اس سے مختلف ہیں ، خبر یہ آرہی ہے کہ چین نے چیئرمین سی پیک کیلئے کڑی شرائط رکھ دیں ہیں جن کا اربوں کاکاروبار اور پراپرٹی امریکا میں ہے انہیں سی پیک منصوبے سے دور رکھا جائے ۔ واضح رہے کہ چیئر مین

پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے، وزیراعظم نے خالد منصور کو معاون خصوصی برائے سی پیک افیئر تعینات کردیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ وزیراعظم نے خالد منصور کو معاون خصوصی برائے سی پیک افیئر تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ خالد منصور خوش آمدید اور اللہ آپکا حامی و ناصر ہو۔ دوسری جانب چیرمین سی پیک اتھارٹی کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے سی پیک اتھارٹی کے اہم ادارے کو مستقبل کے سمت کا تعین کرتے ہوئے تمام سی پیک منصوبوں کے لیے ونڈو کے طور پر اٹھانے اور چلانے کا موقع دیا۔ یہ سب کچھ وزیراعظم عمران خان اور انکی حکومت کے مکمل اعتماد اور حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے لکھا کہ سی پیک کی ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا، میری نیک خواہشات خالد منصور کیلئے ہیں جو اسے آگے لے جانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ سی پیک پاکستان کے لیے لائف لائن ہے، یہ ہمیں ترقی یافتہ اور مکمل طور پر ترقی یافتہ ملک میں بدل دے گا، انشاء اللہ۔ دریں اثناء وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میں سی پیک کو آگے بڑھانے اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے دوسرے مرحلے میں منتقلی کے ساتھ اہم منصوبے کے دائرہ کار کو وسیع کرنے میں کردار ادا کرنے پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا شکر گزار ہوں۔ ان کی لگن اور عزم بڑی طاقت اور حمایت کا ذریعہ تھی۔ اسد عمر نے مزید لکھا کہ خالد منصور کو سی پیک افیئر کا معاون خصوصی بننے پر خوشآمدید کہتا ہوں۔ خالد منصور کارپوریٹ تجربہ کار، چینی کمپنیوں کے ساتھ سی پیک کے بڑے منصوبوں پر براہ راست شامل رہے ہیں، سی پیک کو آگے لے کر جانے میں ان کا وسیع تجربہ کار مدد گار ثابت ہو گا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی ترکیہ کی گولن تحریک کی طرح پاکستانی ریاست پر قبضہ کرنے کی سکیم پر عمل کر ر ہی ہے، احسن اقبال کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریکِ انتشار پاکستان کی گولن تحریک…

16 mins ago

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں؟صحافی کا محسن نقوی سے سوال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات…

26 mins ago

عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل سنچری کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل…

29 mins ago

سرکاری ملازمین احتجاج نہیں کرسکیں گے، حکمنامہ جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر…

53 mins ago

میں منشیات کے استعمال میں حد سے باہر ہو گیا تھا ، جسٹن بیبر کا اعتراف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے محافظ ہر رات کو اُن…

1 hour ago

اسلام آباد انتظامیہ پی ٹی آئی کو احتجاج کیلئے مناسب جگہ اور سہولت فراہم کرے،ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ…

2 hours ago