اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترین گروپ میں ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سامنے آگئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے ٹکٹ کی گارنٹی نہ ملنا گروپ میں اختلافات کی بڑی وجہ ہے . تفصیلات کے مطابق ترین گروپ کے اہم ایم پی اے رفاقت گیلانی کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی ، رفاقت گیلانی نے کچھ دیر قبل ہی عثمان بزدار سے ملاقات کی .
نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ ترین گروپ کے 6 ایم پی ایز 3 روز میں عثمان بزدارسےملاقات کرچکےہیں، ترین گروپ میں ٹوٹ پھوٹ کی وجہ ن لیگ
کی ٹکٹ کی گارنٹی نہ ملنا ہے . گزشتہ روزنجی ٹی وی اے آروائی نے ترین گروپ کے ایم پی ایز میں بھی ٹوٹ پھوٹ اور ایم پی ایز کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقاتوں کی خبر بریک کی تھی . ذرائع نے بتایا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے دوبارہ رابطے ن لیگ کی جانب سے ٹکٹوں کی گارنٹی نہ ملنے پر کیے گئے ہیں، حمزہ شہباز کی ترین گروپ سے میٹنگ مایوس کن تھی، ایک ایم پی اے ترین گروپ نے بتایا کہ انھوں ںے سوچا تھا کہ حمزہ شہباز ٹکٹوں کا وعدہ کریں گے لیکن ایسا نہ ہوا . اس سے قبل صوبائی وزیر مراد راس اور ملک اختر نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ترین گروپ سے رابطوں کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے ترین گروپ اور ناراض ارکان کے تحفظات سے آگاہ کیا . عثمان بزدار نے ترین گروپ کے تحفظات دور کرنے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا وہ اپنے ہیں ، ان کے مسائل حل ہوں گے اور تحفظات بھی دور ہوں گے . یاد رہے گذشتہ روز ترین گروپ کے وزرا اور ایڈوائزرز نے پنجاب کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا اور وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں نعمان لنگڑیال،اجمل چیمہ ،عبدالحمید دستی اور رفاقت گیلانی شریک نہیں ہوئے تھے . اس سے قبل وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے ترین گروپ سے ملاقات بھی کی تھی ، ذرائع کے مطابق ترین گروپ میں مائنس بزدار کے معاملے پر بھی اختلاف رائے ہے، حکومتی ٹیم سے ملاقات میں ترقیاتی کاموں پراتفاق ہوا تھا .
. .