کیا آپ حجاب میں موجود اس معروف اداکارہ کو پہچانتے ہیں؟

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی اداکارہ کی نقاب میں ایک تصویر نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے ۔ پاکستانی خوبرو اداکارہ سجل علی کو نقاب میں دیکھ کر ان کے مداح بھی حیران رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر سجل علی نے نقاب پہنے ایک انسٹااسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے سیاہ عبایا پہن رکھا ہے اور چہرے کو نقاب سے مکمل ڈھانپا ہوا ہے۔ سجل کی اس ویڈیو میں بیک گرانڈ پر گلوکار دانیال ظفر کا اڑھ چلیے گانا بھی سنا جاسکتا ہے جسے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ممکنہ

طور پر ویڈیو میں موجود سجل علی کا پہناوا کسی شوٹنگ کے لیے ہے تاہم مداح اس حوالے سے متجسس ہیں۔ایک صارف نے سجل کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ لگتا ہے توبہ کرلی۔ایک صارف نے اداکارہ کی ویڈیو کو ان کے ڈپریشن سے جوڑا اور لکھا کہ وہ مایوس ہیں اور یہی وجہ ہے جب انسان مایوس ہو تو مذہب اور روحانیت کی جانب رخ کرتا ہے۔دوسری جانب اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا پر اپنے نام کے ساتھ لگا احد رضامیر کا نام ہٹادیا۔سجل علی اور احد رضامیر کی جوڑی پاکستانیوں کی اس وقت سے پسندیدہ جوڑی بن گئی تھی جب انہوں نے پہلی بار ایک ساتھ کام کیا تھا۔ بعد ازاں دونوں متعدد پراجیکٹس میں ساتھ نظر آئے اور پھر دونوں نے اپنی آن اسکرین محبت کو حقیقی زندگی میں بدلتے ہوئے شادی کرلی۔احد رضامیر اور سجل علی کی شادی کی خبر سن کر ان کے مداح بھی بے حد خوش تھے۔ تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں منظر عام پر آرہی ہیں۔ یہاں تک کہ سوشل میڈیا پر دونوں کی علیحدگی کی خبریں بھی وائرل ہیں۔لیکن ابھی تک سجل علی اور احد رضامیر یا پھر ان کے گھر والوں کی طرف سے ان دونوں کی علیحدگی کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔ تاہم اب سجل علی نے سوشل میڈیا پر اپنے نام کے ساتھ لگا احد رضامیر کا نام ہٹا دیا ہے۔شادی کے بعد سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر احد رضامیر کے نام کا اضافہ کرلیا تھا۔ لیکن اب انسٹاگرام پر ان کے نام کے ساتھ لگا شوہر کا نام ہٹ چکا ہے اور صرف سجل علی لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔ جس سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ سجل اور احد کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔ تاہم ابھی دونوں کی جانب سے علیحدگی کا باضابطہ بیان جاری نہیں ہوا ہے۔

Recent Posts

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

3 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

13 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

39 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago