کراچی (قدرت روزنامہ)عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق کراچی کی سیاست میں بڑا بریک تھرو ہوا ہے جہاں پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور کنوینر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان خالد مقبول صدیقی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس دوران سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے حکومتی اتحادی جماعت کے سربراہ خالد مقبول صدیقی سے استفسار کیا کہ انہوں نے عدم اعتماد کی تحریک پر کیا فیصلہ کیا؟آصف علی زرداری نے خالد مقبول صدیقی سے کہا کہ میں نے آپ سے کہا ہے کہ آپ براہِ
راست مجھ سے اور بلاول سے رابطے میں رہیں۔ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے مثبت انداز میں جواب دیا کہ جی بالکل، رابطہ رہے گا۔شریک چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اسلام آباد آئیں، ملاقات کرتے ہیں، اس میں جو بھی طے ہوگا اس پر عمل ہوگا، جبکہ میں اور بلاول براہِ راست رابطے اور معاملات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے بتایا کہ وہ بدھ کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔دوسری جانبحکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اتحادی حکومت کے ساتھ نہیں رہے۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم پاکستان کو اپوزیشن میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے ایم کیو ایم کا ساتھ چاہیے، جمہوریت کے لیے ایم کیو ایم کا کردار ہمیشہ سے اہم رہا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تمام خدشات دور کرنے کے لیے تیار ہیں۔پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ حکمرانوں کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوچکی ہے، موجودہ حالات پر اپوزیشن اور ایم کیوایم میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے، ایم کیو ایم دفتر سے مطمئن ہوکرجا رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان تنہا ہو چکے ہیں، عمران خان اور ان کی جماعت کے لوگ غیر مناسب تقاریر کرتے ہیں، پی ٹی آئی والے سر تا پاں تک منکرات سے بھرے ہوئے ہیں، عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی یقینی ہے۔
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریئیلیٹی شو بگ باس کی مشہور کنٹیسٹنٹ ،اداکارہ و ماڈل ماہرہ…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تشدد اور دہشتگردی…
لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز احتجاج کی کال دی تھی لیکن…
خیرپور (قدرت روزنامہ)پیرجو گوٹھ میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی ہلاکت کا ڈراپ…
پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گمشدگی سے متعلق قرارداد…
پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکن وزیراعلی خیبر پختوںخوا کی گمشدگی کے خلاف…