ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں کیپٹل مارکیٹس اور نجی سرمایہ کاری کے فروغ اور ترقی کے لیے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔اے ڈی بی سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ قرض ایشیائی ترقیاتی بینک کے تھرڈ کیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت دیا جارہا ہے اور اس کی منظوری 2020 میں دی گئی تھی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ پروگرام کے تحت ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی طلب سے استفادہ یقینی بنایا جائے گا جبکہ متبادل مالیاتی آلات کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔اے ڈی بی کے ڈائریکٹر جنرل برائے وسطی اور مغربی ایشیا یوگینی زوخوف نے بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان میں کیپٹل مارکیٹس کے فروغ اور ترقی میں کلیدی شراکت دار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے پروگرام سے پاکستان میں کیپٹل مارکیٹس کے فروغ کے ساتھ ساتھ حکومتی قرضوں کے انتظام و انصرام اور مقامی وسائل سے استفادہ کرنے میں بہتری آئے گی اور پائیدار نمو اور معیشت میں استحکام کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کے مالیاتی شعبے پر بینکوں کا غلبہ ہے اور تنوع کی کمی کی وجہ سے مالیاتی تناؤ اور غیر یقینی کے دور کو برداشت کرنے کی قابلیت سے محرومی کا خطرہ بڑھتا ہے۔
اے ڈی بی نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج تک رسائی کرنے والے سرمایہ کاروں کی تعداد اور سرمایہ اکٹھا کرنے والی کمپنیوں کی تعداد کم ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ بینک کے پروگرام کے تحت پاکستان میں پالیسی اقدامات کی معاونت کی جائے گی، جس سے کیپٹل مارکیٹس کے استحکام کو تقویت ملے گی اور سرمایہ کاروں کو پاکستان کی طرف راغب کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
اے ڈی بی نے بتایا کہ پالیسی اقدامات میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے ڈھانچے میں اصلاحات شامل ہیں۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی ماہر اقتصادیات ثنا مسعود نے بتایا کہ یہ اصلاحات پیداواری سرمایہ کاری اور خاص طور پر نجی شعبے کے لیے مالی وسائل کو فعال کرنے میں مدد کریں گی۔انہوںنے کہاکہ اس سے مالی لاگت میں کمی اور نظام میں موجود خرابیوں کو ٹھیک کرنے میں مدد ملے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل دسمبر 2021 میں اے ڈی بی نے پاکستان میں سماجی تحفظ پروگرام کی توسیع اور استحکام کے لیے 60 کروڑ 30 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی۔اے ڈی بی نے کہا تھا کہ کیش کی مشروط منتقلی کے تحت یہ قرض احساس پروگرام پر عمل درآمد، قومی سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمے کی حکمت عملی میں معاون ہوگا۔بیان میں کہا گیا تھا کہ سماجی تحفظ پروگرام کے تحت اے ڈی بی مستقل بنیاد پر 60 کروڈ ڈالر قرض اور 30 لاکھ ڈالر گرانٹ ایشین ڈیولپمنٹ فنڈ سے فراہم کرے گا اور ایجوکیشن اًبو آل فاؤنڈیشن کی 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی گرانٹ کی نگرانی کرے گا۔

Recent Posts

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

3 mins ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

22 mins ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

32 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

39 mins ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

48 mins ago

عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…

1 hour ago