کیا ہاتھ میں تسبیح پکڑنے یا تقریروں سے ریاست مدینہ بن جاتی ہے، وجیہہ قمر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کی منحرف رکن اسمبلی وجیہہ قمر نے کہا ہے کہ کیا ہاتھ میں تسبیح پکڑنے یا تقریروں سے ریاست مدینہ بن جاتی ہے،یہ سب عوام کو پاگل بنانے کیلئے ایک ڈھونگ تھا،حلفیہ کہتی ہوں پیسے لینے کا الزام جھوٹا اور بہتان ہے،مخصوص نشست دے کر کوئی احسان نہیں کیا، کسی سے کریکٹر سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دنوں سے صبروتحمل کا مظاہرہ کررہی ہوں، کیا ریاست مدینہ اس طرح کی اخلاقیات سکھاتی ہے،ریاست مدینہ کیا تقریریں کرنے اور ہاتھ میں تسبیح پکڑنے سے بن جاتی ہے؟یہ سب عوام کو پاگل بنانے کیلئے ایک ڈھونگ تھا،سلیکٹڈ احتساب کیا گیا اور مخالفین کو نشانہ بنایا گیا، حلفیہ کہتی ہوں پیسے لینے کا الزام جھوٹا اور بہتان ہے، میں قرآن پر ہاتھ رکھ کر یہ بات کرسکتی ہوں کیاعمران خان قرآن پر ہاتھ رکھ سکتے ہیں؟ ابھی پارٹی چھوڑی نہیں تو یہ حال ہے کہ آپ نے ہمارے گھروں پر حملے کیے اور باپ دادا تک پہنچ گئے، کیا آپ کے اردگرد لوگوں نے کرپشن نہیں کی؟ آپ کو جو سعودیہ نے گھڑی تحفے میں دی وہ آپ نے بیچ نہیں دی؟ مخصوص نشست دے کر مجھ پر کوئی احسان نہیں کیا، کسی سے کریکٹر سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ، امید ہے عدلیہ ہمارے حق میں فیصلہ دے گی، ڈی سیٹ ہونے کی دھمکی سے آواز نہیں دبائی جاسکتی۔

اسی طرح منحرف رکن قومی اسمبلی مخدوم باسط بخاری نے کہا کہ بحیثیت آزاد امیدوار پی ٹی آئی کے امیدوار کو ہرا کرآیا ہوں۔عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب محاذ کو ہائی جیک کیا، میں جب پی ٹی آئی میں آیا تو میں نے کہا کہ آزاد حیثیت برقرار رکھوں گا، لیکن ایک مہربان عون چودھری نے وزیراعظم سے بات کرائی عمران خان نے کہا کہ آپ پاکستان کیلئے مجھے جوائن کرلو۔
پاکستان کا نام سن پر میں نے کہا میں سائن کردیتا ہوں۔مجھے وفاقی اور پنجاب دونوں حکومتوں پرتحفظات ہیں۔وزیراعظم نے مجھ الزام لگایا کہ پیسے لیے ہیں، لیکن میں قرآن پر حلف دیتا ہوں کہ میں نے پیسے نہیں لیے۔ایسے نہیں ہوتا کہ جو آپ کے ساتھ ہیں وہ ٹھیک ہیں جو آپ کے ساتھ نہیں ہے وہ ٹھیک نہیں ہے۔جب ن لیگ کو چھوڑا اور جنوبی محاذ بنایا تو مجھے واٹس ایپ پر ایک میسج نہیں آیا۔ لیکن اب مجھے اتنے واٹس ایپ پیغامات آئے کہ میں بلاک کرکے تھک گیا ہوں،اس میں زیادہ تر لوگ خیبرپختونخواہ کے ہیں۔ بڑے غلیظ الزامات اور گالیاں دی گئیں۔

Recent Posts

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

7 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

33 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago