زخمی آسٹریلین فاسٹ باؤلر کین رچرڈسن دورہ پاکستان کیلئے ون ڈے سکواڈ سے باہر

سڈنی (قدرت روزنامہ ) آسٹریلوی ٹیم کے فاسٹ باؤلر کین رچرڈسن انجری کے باعث دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے سکواڈ سے باہر ہوگئے ۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کین رچرڈسن میلبورن میں ٹریننگ کے دوران ہمسٹرنگ کا شکار ہوگئے، ان کی جگہ نیو ساؤتھ ویلز کے بین دوارشس پاکستان آئیں گے ۔ اپنے بیان میں کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ کین رچرڈسن کی انجری زیادہ سنجیدہ نہیں لیکن بہتر یہی ہے کہ فاسٹ باؤلر کو آرام دیا جائے۔
بین دوارشس پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں ڈیبیو کریں گے۔ دوسری جانب کپتان آسٹریلیا وائٹ بال کرکٹ ٹیم ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ ففٹی اوور کی کرکٹ کے لئے ردہم میں آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم منتظر ہیں کہ اب وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلیں، ففٹی اوور کے ورلڈ کپ کا کمبی نیشن بنانے کے لئے کام کریں گے۔

ایرون فنچ نے کہا کہ اس وقت ہمارا ٹارگٹ یہی ہے کہ ہم جو سیریز کھیل رہے ہیں اس کو جیتیں، پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے سیریز میں سخت مقابلہ ہوگا۔

آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے زیادہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلی ہوئی ہے لیکن ون ڈے میں بھی اچھا کریں گے، کھلاڑی باصلاحیت ہیں انہیں خود پر اعتماد ہے کہ وہ اچھا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اب سو فیصد بہتر محسوس کر رہا ہوں اب مکمل فٹ ہوں اور ردہم میں آؤں گا، جب سب کھلاڑی دستیاب ہوں گے تو ہماری ون ڈے ٹیم بہت تجربہ کار ہو گی۔ فنچ کا مزید کہنا تھا کہ میرا اس وقت ٹارگٹ یہی ہے کہ میں ورلڈ کپ کھیلوں اور اس سے پہلے رنز کروں، میں آسٹریلیا کے لئے زیادہ سے زیادہ میچز جیتنا چاہتا ہوں۔

Recent Posts

صدر مملکت کی شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کی

فیصل آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی فیصل آباد میں شہید لیفٹیننٹ کرنل…

1 min ago

خیبرپختونخوا ہاؤس کی مرمت نہیں کروائیں گے، بچوں کو وزٹ کروایا کریں گے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

28 mins ago

مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کروادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے حکومت کو کل…

32 mins ago

علی امین گنڈا پورآخر تھے کہاں؟وزیراعلیٰ کے پی نے خود بتادیا

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کا ڈراپ سین ہوگیا۔…

51 mins ago

وزیراعلیٰ گنڈاپور نے ڈی چوک کے بجائے کے پی ہاؤس جانے کی وجہ بھی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور24گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد بالآکر…

55 mins ago

بیرسٹر سیف کا احتجاج کے دوران شہید ہونیوالے پولیس اہلکار سے متعلق بڑا انکشاف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران…

2 hours ago