اے آروائی نے عمران خان سے متعلق میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ، منحرف رہنما احمد حسین دیہڑ نے اپنی پوزیشن واضح کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان سے پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن اسمبلی ملک احمد حسین ڈیہڑ نے کہاہے کہ عمران خان کی جانب سے (ن)لیگ کے سات ایم پی ایز کو شامل کر نے پر میرے خوابوں کا محل ٹوٹ گیا ، ایک ٹی وی چینل نے میرے انٹرویو میں توڑ مروڑ کر پیش کیا جس پر مجھے افسوس ہے ، اپنے موقف قائم ہوں ، کسی کر دار کشی نہیں ہونی چاہیے ۔اپنے ویڈیو بیان میں انہوںنے کہاکہ ایک نجی ٹی وی چینل نے میرا انٹرویو لیا جس میں ایک کلپ دکھایا گیا میں نے کسی وقت کہا تھا

کہ عمران خان کو چھوڑنا بے غیرتی ہے اور اسے ارطغرل بھی کہتا تھا لیکن میں نے دیکھا عمران خان مسلم لیگ (ن) کے سات ایم پی اے شامل کررہے ہیں جس کے بعد میرے خوابوں کا محل ٹوٹ گیا کہ میرا لیڈر یہ کررہا ہے اس کے بعد میں بڑا دکھی ہوا اور یہی بات میں نے ایک چینل کو بتائی تو انہوںنے میری بات کو توڑ مروڑ اور آگے پیچھے سے فقرے کا ٹ کرچلائی جس پرمجھے بہت دکھ ہورہا ہے اس کی طرح کی صحافت نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ اس طرح کی خبروں کی مذمت کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ میرے مطالبات وہی ہیں جو ٹی وی چینل پر بتائے ہیں اور میں اپنی بات پر قائم ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ میرے خلاف سازش ہورہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میںسازش کر نے والوں کو کہونگا کہ محاذ آرائی اور کسی کی کر دار کشی نہ کریں ۔

Recent Posts

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

3 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

9 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

19 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

45 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago