عمران خان نے آئندہ الیکشن کیلئے انتخابی مہم شروع کردی ہے،اعتزاز احسن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سینیئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان نے آئندہ الیکشن کیلئے انتخابی مہم شروع کردی ہے، الیکشن کا مین پلیٹ فارم اور پوائنٹ کرپشن ہوگا، عمران خان کی کوشش ہےکہ کرپشن کی بات اس طرح کروں کہ لوگ مہنگائی کو بھول جائیں، لیکن یہ باتیں ووٹرز نے دیکھنی ہیں، آئندہ جو وزیراعظم بنے گا اس پرمہنگائی،مسائل کا پہاڑ ہوگا .
اے آروائی اور ہم نیوز کے مطابق سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان کے وزرا، مشیروں اور ترجمانوں نے اپنے کیس کو خراب کیا، شیخ رشید نے کہا کہ 5 ووٹ ہیں اور بلیک میل کرتے ہیں، عمران نے الیکشن مہم شروع کردی ہے، الیکشن کا مین پلیٹ فارم اور پوائنٹ کرپشن ہوگا، عمران خان کی کوشش ہےکہ کرپشن کی بات ایسے کروں تو لوگ مہنگائی کوبھول جائیں، اس سے لوگوں پر کچھ فرق پڑنا بھی شروع ہوگیا ہے .

انہوں نے کہا کہ یہ باتیں ووٹرز نے دیکھنی ہیں ان پراگر عدم اعتماد پاس ہوتی ہے تو یہ خوش قسمتی ہے، ووٹ ممبر کا ہے یا پارٹی کا اس کے درمیان ایک باریک لکیر ہے، میری ذاتی رائے میں ووٹ ممبر کا حق ہوتا ہے، موجودہ صورتحال سے لگ رہا کہ وزیراعظم اکثریت سے محروم ہوگئے ہیں . انہوں نے کہا کہ جو وزیراعظم بنے گا اس پر مہنگائی ، بےروزگاری اور مشکلات کا پہاڑ ہوگا، جب اپوزیشن کی کابینہ بنی تو ان کو پتہ لگے گا کہ کس کو کہاں لگانے میں دشواری اور مشکلات ہیں .
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے لوگوں نے حساب دینا ہے کہ آپ لندن کیوں چلے گئے، یہ گئے4 ہفتے کیلئے تھے اور 2 سال ہوگئے، نوازشریف کی صحت سے متعلق رپورٹ بھی نظر نہیں آتی، مولانا فضل الرحمان اور پیپلزپارٹی کا مقصد عمران کو ہٹانا ہے، ایمپائر سیاسی گیم میں نیوٹرل نہیں ہوتے، مولانا صاحب کے ایمپائر نیوٹرل کا مطلب یہ ہے کہ ایمپائر ہمارے ساتھ ہوگیا .

. .

متعلقہ خبریں