حلوہ تیار پڑا ہے دیکھتے ہیں کھاتا کون ہے، مولوی کا بھی زور ہے اور ہم بھی تیار ہیں،عمران نے شکست تسلیم کرلی ،منظور وسان کا دعویٰ

کراچی (قدرت روزنامہ) مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ 23 اور 24 مارچ کے بعد ق لیگ اور ایم کیو ایم حکومت سے الگ ہوکر اپوزیشن میں آنے کا اعلان کریں گی۔جاری کردہ بیان میں انہوں نے پیشگوئی کی کہ 28 مارچ سے پہلے عمران خان کے دن پورے ہونے والے ہیں اور انکو جیل بھیجنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، عمران خان کو اڈیالا جیل یا تو پھر خیرپور سینٹرل جیل میں رکھا جائے گا۔منظور وسان نے کہا کہ عوام، اپوزیشن اور اتحادیوں کا پہلا ہدف عمران خان کو ہٹانا ہے، ہوسکتا ہے کہ عدم

اعتماد کے بعد کیئر ٹیکر حکومت بنے، شہباز وزیراعظم ہوں گے اور پھر عام انتخابات کروائیں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس دیر سے بلوانے کا مقصد عمران خان نے شکست تسلیم کرلی ہے اور اب عمران خان کا کھیل ختم ہوچکا ہے، حلوہ تیار پڑا ہے دیکھتے ہیں کھاتا کون ہے، مولوی کا بھی زور ہے اور ہم بھی تیار ہیں۔مشیر زراعت سندھ نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ جنوری، فروری اور مارچ یہ تین ماہ میں کھچڑی پکے گی، اب صورتحال سب کے سامنے ہے۔

Recent Posts

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

5 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

6 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

6 hours ago

آئینی ترمیم پر( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا مسودہ الگ الگ ہے،اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ…

7 hours ago