اسلام آبا د(قدرت روزنامہ)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کارکنان کے نام ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ ہمارے لانگ مارچ کی کامیابی کیلئے کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔ منگل جاری بیان کے مطابق انہوںنے کہاکہ امید ہے تمام سیاسی جماعتوں کے کارکن اسلام آباد کی طرف روانگی کیلئے تیار ہونگے، ہمارے لانگ مارچ کی کامیابی کیلئے کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ آزادی مارچ ہوا، کارکنان ن ے بڑی تعداد میں 14 دن اسلام آباد میں گزارے، چند روز قبل پارلیمنٹ لاجز میں ریاستی دہشتگردی کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کے ممبران
اور ان کے مہمانوں، جے یو آئی کے کارکنوں پر تشدد کیا گیا، میری کال پر ایک گھنٹے سے کم وقت میں ملک آپ نے جام کردیا۔ انہوںنے کہاکہ آپ جوش و جذبے سے سڑکوں پر نکلے جس کیلئے میں آپ کا ممنون ہوں، مجھے امید ہے کہ پہلے کی طرح اس بار بھی آپ کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…