آرمی چیف سے کرغزستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات ،آئی ایس پی آر

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے وزیر خارجہ رسلان کازقبوف نے جی ایچ کیو کا منگل کو دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی . آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کی افواج کے مابین تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا .

اس کے ساتھ ساتھ علاقائی سلامتی کی صورت حال اور باہمی دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی .

اس کے علاوہ دونوں شخصیات نے علاقے میں امن و استحکام کے لئے مل کر کام کرنے کا عزم دہرایا . آرمی چیف نے او آئی سی کے انعقاد کو تاریخی پیشرفت قرار دیتے ہوئے علاقے میں امن و استحکام درپیش ابھرتے ہوئے چیلنجزاور افغانستان سے متعلق اپنا نقطہ نظر پیش کیا . ککرغزستان کے وزیر خارجہ نے علاقائی استحکام اور قیام امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا . .

. .

متعلقہ خبریں