شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت 4اپریل تک ملتوی

لاہور(قدرت روزنامہ) احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت 4اپریل تک ملتوی کر دی جبکہ شہباز شریف فیملی کی جانب سے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت بھی 4اپریل کو دوبارہ ہو گی . احتساب عدالت نمبر IIکے جج نسیم احمد ورک نے کیس پر سماعت کی .

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی اسلام آباد میں مصروفیات کی وجہ سے حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا .

منی لانڈرنگ کیس میں بے نامی دار بینک اکائونٹس بارے گواہان سے جرح مکمل کی گئی . دوران سماعت شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے ایس ای سی پی کے دو افسران اور ایک بینکر کے بیانات پر جرح مکمل کی . فاضل عدالت نے سماعت 4اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پردیگر گواہان کو طلب کر لیا . شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے وکلاء سے مزید دلائل طلب کر لیے .

. .

متعلقہ خبریں