شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت 4اپریل تک ملتوی

لاہور(قدرت روزنامہ) احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت 4اپریل تک ملتوی کر دی جبکہ شہباز شریف فیملی کی جانب سے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت بھی 4اپریل کو دوبارہ ہو گی ۔ احتساب عدالت نمبر IIکے جج نسیم احمد ورک نے کیس پر سماعت کی ۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی اسلام آباد میں مصروفیات کی وجہ سے حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا ۔

منی لانڈرنگ کیس میں بے نامی دار بینک اکائونٹس بارے گواہان سے جرح مکمل کی گئی ۔دوران سماعت شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے ایس ای سی پی کے دو افسران اور ایک بینکر کے بیانات پر جرح مکمل کی ۔ فاضل عدالت نے سماعت 4اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پردیگر گواہان کو طلب کر لیا۔ شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے وکلاء سے مزید دلائل طلب کر لیے۔

Recent Posts

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

24 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

7 hours ago