راولپنڈی(قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عا مہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سلامتی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت دوطرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے افغان صورتحال اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے عزم کا اعادہ کیا جب کہ او آئی سی اجلاس کی میزبانی پرپاکستان کی کوششوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ او آئی سی اجلاس مشترکہ ویژن اور حکمت عملی کیلئے ایک تاریخی پیشرفت ہے جس میں امن اور استحکام کیلئے نئے چیلنجزکا حل تلاش کیا جاسکے گا۔
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…