مسلم لیگ ن اپوزیشن کو نقصان پہنچائے گی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اپوزیشن کو نقصان پہنچائے گی۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف لندن گئے اور چار سال سے بیٹھے ہوئے ہیں، ان کے علاج کی کوئی معتبر رپورٹ نظر نہیں آتی،انہوں نے کہا کہ موجود صورتحال سے لگ رہا ہے کہ وزیراعظم اکثریت سے محروم ہو گئے ہیں، اتحادی خود کو آزاد محسوس کر رہے ہیں۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ شیخ رشید نے کہا کہ پانچ ووٹ ہیں اور بلیک میل کرتے ہیں، ان کی باتوں سے اتحادیوں کو تکلیف پہنچی ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان الیکشن مہم کے لیے نکلے ہیں۔انہوں نے سوچ لیا ہے کہ ان کا اہم پوائنٹ کرپشن ہے، عمران خان کی کوشش ہے کہ کرپشن کی بات کر لو لوگ مہنگائی بھول جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد پاس ہوئی تو میں سمجھتا ہوں عمران خان خوش قسمت ہوں گے۔

مہنگائی اور بیرزگاری کا پہاڑ آنے والے وزیراعظم پر پڑے گا اور آئندہ حکلومت سلیکٹڈ نہیں ہو گی۔اعتزاز احسن نے یہ بھی کہا کہ ووٹ ممبر کا ہے یا پارٹی کا اس کے درمیان ایک باریک لکیر ہے، میری ذاتی رائے میں ووٹ ممبر کا حق ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو وزیراعظم بنے گا اس پر مہنگائی ، بےروزگاری اور مشکلات کا پہاڑ ہوگا، جب اپوزیشن کی کابینہ بنی تو ان کو پتہ لگے گا کہ کس کو کہاں لگانے میں دشواری اور مشکلات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے لوگوں نے حساب دینا ہے کہ آپ لندن کیوں چلے گئے، یہ گئے4 ہفتے کیلئے تھے اور 2 سال ہوگئے، نوازشریف کی صحت سے متعلق رپورٹ بھی نظر نہیں آتی، مولانا فضل الرحمان اور پیپلزپارٹی کا مقصد عمران کو ہٹانا ہے، ایمپائر سیاسی گیم میں نیوٹرل نہیں ہوتے، مولانا صاحب کے ایمپائر نیوٹرل کا مطلب یہ ہے کہ ایمپائر ہمارے ساتھ ہوگیا۔

Recent Posts

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

4 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

14 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

40 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago