لاہور (قدرت روزنامہ) معروف ماڈل آمنہ بابر نے تصدیق کی ہے کہ ان کی اپنے شوہر سے طلاق ہوچکی ہے ۔ مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے آمنہ بابر سے سوال پوچھا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کیوں نہیں کرتیں؟ اس پر آمنہ بابر نے کہا کہ ان کی حال ہی میں طلاق ہوچکی ہے۔ اداکارہ و ماڈل نے سابق شوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھے والد ہیں اور دونوں بیٹی کی مشترکہ پرورش کر رہے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں ماڈل
نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ طلاق کا مطلب کسی بھی چیز کا خراب اختتام نہیں بلکہ خوشگوار اختتام ہے، اسی لیے ہی انہوں نے خوشی سے اپنی طلاق کی تصدیق کی۔ یاد رہے کہ آمنہ بابر نے فروری 2019 میں قریبی دوست زاہد نون کے ساتھ شادی کی تھی اور ان کے ہاں اسی سال دسمبر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…