یوم پاکستان کی تقریب کے اختتام پر آرمی چیف واپس جانے لگے تو شہریوں نے گھیر لیا ، پھر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کیا کیا ؟ شاندار اقدام
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں آج یوم پاکستان کے موقع پر پروقار پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں جے 10 سی طیاروں نے سلامی دی اور تقریب کا آغاز ہوا، صدر مملکت عارف علوی نے پریڈ کا معائنہ کیا جس کے بعد مسلح افواج کے دستے سلامی دیتے ہوئے چبوترے کے سامنے سے گزرے، تقریب میں او آئی سی میں شریک تمام مہمانوں نے شرکت کی اور پاکستان کے مضبوط دفاع کا مظاہرہ دیکھا .
تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کی پریڈ کے اختتام کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ واپس جانے کیلئے سلامی کے چبوتر ے سے نیچے اترے تو تقریب کے شرکاءنے انہیں گھیر لیا اور ملاقات کرنے کی کوشش کی ، آرمی چیف کا چہرہ مسرت سے بھر گیا اور وہ عوامی ہو گئے، انہوں نے شہریوں سے مصافحہ کرنا شروع کیا ، اتنی دیر میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی سیکیورٹی کی مامور پاک فوج کے جوانوں نے پاک فوج کے سربراہ کی سیکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے گھیرا بنانے کی کوشش کی جس پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے انہیں پیچھے ہٹنے کا حکم دیا اور شہریوں میں گھل مل گئے .
. .