شوہر کے سعودی عرب سے واپس نہ آنے پر بیوی نے خودکشی کر لی

کراچی (قدرت روزنامہ) شوہر کے سعودی عرب سے واپس نہ آنے پر بیوی نے خودکشی کر لی . تفصیلات کے مطابق کراچی میں خاتون نے شوہر کے سعودی عرب سے واپس نہ آنے کی وجہ سے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی .

پانچ بچوں کی ماں نے سعودی عرب میں مقیم شوہر کے وطن واپسی سے انکار پر یہ انتہائی قدم اٹھایا . منگھو پیرآباد تھانے کی پولیس کے مطابق ڈبلیو بائیس اسٹاپ کے قریب میں واقع مکان سے ایک خاتون کی پھندا لگی لاش ملی، جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، خاتون کی شناخت 32 سالہ وفا زوجہ رفیق کے نام سے ہوئی .
خاتون کے دیور کے مطابق اس کی بھابھی 5 بچوں کی والدہ تھی اور اس کا بھائی گذشتہ تین سال سے سعودی عرب کے شہر دمام میں اقامے کے بغیر موجود ہے اس لیے وہ پاکستان نہیں آ سکتا تھا .

بھابھی کی جانب سے مسلسل ضد کی جا رہی تھی کہ بھائی پاکستان آئیں، آج بھی بھائی اور بھائی کی کے درمیان فون پر بات چیت ہوئی اس دوران بھائی نے فوری پاکستان آنے سے انکار کیا جس پر بھابھی نے دلبرداشتہ ہو کر موت کو گلے لگا لیا .

دوسری جانب جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود میں واقع اولڈ میونسپل روڈ پر زیر تعمیر عمارت میں مزدوری کرنے والے 20 سالہ ضمیر احمد رند نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی، پولیس کے مطابق کھانے کے وقفے کے دوران جب کام پر کوئی موجود نہ تھا ضمیر نے خودکشی کر لی ،اطلاع ملنے پر مقتول نوجوان کے ورثہ پہنچے اور نوجوان کی لاش ایمبولینس میں اپنے گاؤں لے گئے، پولیس کے مطابق نوجوان ضمیر رند نے شادی نہ کرانے پر خودکشی کی ہے .
جبکہ ایک دوسرے واقع میں جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود میںواقع قصبہ عبدالمجید جکھرانی میںگھریلو تنازعہ پر شوہر خالد جکھرانی نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی 35سالہ ضامر ولدجیا کو قتل کر دیا اور فرارہو گیا ،، پولیس کے مطابق قتل ہونے والی خاتون شوہر کے تشدد سے تنگ آکر اپنے والد کے گھر میں رہ رہی تھی اور اپنے شوہر سے خلع مانگ رہی تھی نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے اس کو قتل کردیاہے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکابندی کرکے واقعے کی مزید تفتیش کررہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں