شوہر کے سعودی عرب سے واپس نہ آنے پر بیوی نے خودکشی کر لی

کراچی (قدرت روزنامہ) شوہر کے سعودی عرب سے واپس نہ آنے پر بیوی نے خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں خاتون نے شوہر کے سعودی عرب سے واپس نہ آنے کی وجہ سے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔پانچ بچوں کی ماں نے سعودی عرب میں مقیم شوہر کے وطن واپسی سے انکار پر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔منگھو پیرآباد تھانے کی پولیس کے مطابق ڈبلیو بائیس اسٹاپ کے قریب میں واقع مکان سے ایک خاتون کی پھندا لگی لاش ملی، جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، خاتون کی شناخت 32 سالہ وفا زوجہ رفیق کے نام سے ہوئی۔
خاتون کے دیور کے مطابق اس کی بھابھی 5 بچوں کی والدہ تھی اور اس کا بھائی گذشتہ تین سال سے سعودی عرب کے شہر دمام میں اقامے کے بغیر موجود ہے اس لیے وہ پاکستان نہیں آ سکتا تھا۔

بھابھی کی جانب سے مسلسل ضد کی جا رہی تھی کہ بھائی پاکستان آئیں، آج بھی بھائی اور بھائی کی کے درمیان فون پر بات چیت ہوئی اس دوران بھائی نے فوری پاکستان آنے سے انکار کیا جس پر بھابھی نے دلبرداشتہ ہو کر موت کو گلے لگا لیا۔

دوسری جانب جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود میں واقع اولڈ میونسپل روڈ پر زیر تعمیر عمارت میں مزدوری کرنے والے 20 سالہ ضمیر احمد رند نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی، پولیس کے مطابق کھانے کے وقفے کے دوران جب کام پر کوئی موجود نہ تھا ضمیر نے خودکشی کر لی ،اطلاع ملنے پر مقتول نوجوان کے ورثہ پہنچے اور نوجوان کی لاش ایمبولینس میں اپنے گاؤں لے گئے، پولیس کے مطابق نوجوان ضمیر رند نے شادی نہ کرانے پر خودکشی کی ہے ۔
جبکہ ایک دوسرے واقع میں جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود میںواقع قصبہ عبدالمجید جکھرانی میںگھریلو تنازعہ پر شوہر خالد جکھرانی نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی 35سالہ ضامر ولدجیا کو قتل کر دیا اور فرارہو گیا ،، پولیس کے مطابق قتل ہونے والی خاتون شوہر کے تشدد سے تنگ آکر اپنے والد کے گھر میں رہ رہی تھی اور اپنے شوہر سے خلع مانگ رہی تھی نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے اس کو قتل کردیاہے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکابندی کرکے واقعے کی مزید تفتیش کررہے ہیں۔

Recent Posts

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

5 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

12 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

22 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

48 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago