عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ 3 دن سے پہلے اور7 د ن کے بعد نہیں ہوسکتی،آئین کا متن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک عدم اعتماد ،آئین کے مطابق تحریک قومی اسمبلی میں پیش ہونے کے بعد تین دن سے پہلے اور سات د ن کے بعد رائے شماری نہیں ہوسکتی،صرف بجٹ کی صورت میں تحریک پر ووٹنگ نہیں ہوسکتی ہے . اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستورکے آرٹیکل 95 کے شق نمبر1 کے مطابق وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ کی قرارداد جیسے قومی اسمبلی کی کل رکنیت کے کم ازکم بیس فیصد نے پیش کیا ہو قومی اسمبلی کی طرف سے منظور کی جاسکے گی .

شق نمبر2کے مطابق شق (۱) میں محولہ کسی قرارداد پر اس دن

سے تین کی مدت کے خاتمہ سے پہلے یا سات دن کی مدت کے بعد ووٹ نہیں لئے جائیں گے جس دن مذکورہ قرارقومی اسمبلی میں پیش کی گئی ہو . شق3 کے مطابق شق(۱) میں محولہ کسی قرارداد کوقومی اسمبلی میں پیش نہیں کیاجائے گا جبکہ قومی اسمبلی سالانہ میزانیہ کے کیفیت نامے میں پیش کردہ رقوم کے مطالبات پر غور کررہی ہو . شق 4کے مطابق اگر شق(۱) میں محولہ قرارداد کوقومی اسمبلی کی مجموعی رکنیت کی اکثریت سے منظور کرلیاجائے تو وزیراعظم عہدے پر فائز نہیں رہے گا .

. .

متعلقہ خبریں