عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ 3 دن سے پہلے اور7 د ن کے بعد نہیں ہوسکتی،آئین کا متن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک عدم اعتماد ،آئین کے مطابق تحریک قومی اسمبلی میں پیش ہونے کے بعد تین دن سے پہلے اور سات د ن کے بعد رائے شماری نہیں ہوسکتی،صرف بجٹ کی صورت میں تحریک پر ووٹنگ نہیں ہوسکتی ہے ۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستورکے آرٹیکل 95 کے شق نمبر1 کے مطابق وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ کی قرارداد جیسے قومی اسمبلی کی کل رکنیت کے کم ازکم بیس فیصد نے پیش کیا ہو قومی اسمبلی کی طرف سے منظور کی جاسکے گی ۔شق نمبر2کے مطابق شق (۱) میں محولہ کسی قرارداد پر اس دن

سے تین کی مدت کے خاتمہ سے پہلے یا سات دن کی مدت کے بعد ووٹ نہیں لئے جائیں گے جس دن مذکورہ قرارقومی اسمبلی میں پیش کی گئی ہو۔شق3 کے مطابق شق(۱) میں محولہ کسی قرارداد کوقومی اسمبلی میں پیش نہیں کیاجائے گا جبکہ قومی اسمبلی سالانہ میزانیہ کے کیفیت نامے میں پیش کردہ رقوم کے مطالبات پر غور کررہی ہو۔ شق 4کے مطابق اگر شق(۱) میں محولہ قرارداد کوقومی اسمبلی کی مجموعی رکنیت کی اکثریت سے منظور کرلیاجائے تو وزیراعظم عہدے پر فائز نہیں رہے گا۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

9 mins ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

13 mins ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

25 mins ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

27 mins ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

37 mins ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

1 hour ago