ملک کو اس وقت استحکام اور ہم آہنگی کی شدید ضرورت ہے، حمزہ شہباز

(قدرت روزنامہ)اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو اس وقت استحکام اور ہم آہنگی کی شدید ضرورت ہے .

یوم پاکستان کے موقع پر حمزہ شہباز نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے، آج کے دن برصغیر کے مسلمانوں نے علیحدہ ریاست کے قیام کا فیصلہ کیا .


انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری جدوجہد کے ذریعے وجود میں آیا، پاکستان کی سلامتی، ترقی وخوشحالی کا رازجمہوریت میں پوشیدہ ہے .
حمزہ شہباز نے کہا کہ آئینی وقانونی بالادستی کے بغیر ترقی کا سفر طے نہیں کیا جا سکتا، یوم پاکستان پر ہمیں ماضی پر نظر ڈالتے ہوئے مستقبل کی فکر کرنی ہوگی .
انکا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان اپنی منزل سے قریب ہونے کے بجائے دور جا رہا تھا، ملک کو اس وقت استحکام اور ہم آہنگی کی شدید ضرورت ہے .
اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے کہ پاکستان کو دوبارہ سے ترقی اور خوشحالی کی منزل پر گامزن کرنا ہے .
واضح رہے کہ ملک بھر میں آج یوم پاکستان بھر پور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے .
یوم پاکستان ہر سال 23مارچ 1940کو قرار داد پاکستان کی منظوری کے حوالے سے مینار پاکستان لاہور کے مقام پر ہو نے والے جلسہ عام کی یاد میں بھر پور تزک و احتشام سے منایا جاتا ہے جس کا خواب شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے دیکھا تھا اور جس پر عملدرآمد قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت تحریک پاکستان کے رہنماؤں اور کارکنان نے کیا .
یوم پاکستان کے مقدس موقع پرآج وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 , 21 توپوں کی سلامی دی گئی .

. .

متعلقہ خبریں