گلوکار یویو ہنی سنگھ بڑی مشکل میں گرفتار

(قدرت روزنامہ) بھارت کے مقبول ترین گلوکار یو یو ہنی سنگھ کے خلاف گھریلو تشدد کا مقدمہ درج کیا گیا ہے . رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ ہنی سنگھ کی بیوی شالینی تلوار نے دہلی کی ایک عدالت میں پروٹیکشن آف ویمن فرام ڈومیسٹک وائلنس ایکٹ کے تحت درج کروایا .

عدالت نے ہنی سنگھ کو نوٹس جاری کیا ہے اور 28 اگست تک جواب دینے کا حکم دیا ہے . ہنی سنگھ کی بیوی نے درخواست میں الزام لگایا ہے کہ ان کے شوہر نے انہیں کئی مرتبہ جسمانی، زبانی اور ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا . انہوں نے اپنے الزامات میں کہا ہے کہ ہنی سنگھ ماہانہ چار کروڑ روپے کمانے کے باوجود انہیں کچھ نہیں بتاتے تھے اور اندھا دھند منشیات استعمال کرتے تھے وہ گالیاں دیتے تھے اور ان کا متعدد خواتین کے ساتھ ناجائز تعلق تھا . ہنی سنگھ نے ان الزمات پر ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا . یادرہے شالینی اور ہنی سنگھ کی شادی 2011 میں ہوئی، لیکن وہ ایک دوسرے کو شادی سے پہلے بھی جانتے تھے . . .

متعلقہ خبریں