گلوکار یویو ہنی سنگھ بڑی مشکل میں گرفتار


(قدرت روزنامہ) بھارت کے مقبول ترین گلوکار یو یو ہنی سنگھ کے خلاف گھریلو تشدد کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ ہنی سنگھ کی بیوی شالینی تلوار نے دہلی کی ایک عدالت میں پروٹیکشن آف ویمن فرام ڈومیسٹک وائلنس ایکٹ کے تحت درج کروایا۔عدالت نے ہنی سنگھ کو نوٹس جاری کیا ہے اور 28 اگست تک جواب دینے کا حکم دیا ہے۔ہنی سنگھ کی بیوی نے درخواست میں الزام لگایا ہے کہ ان کے شوہر نے انہیں کئی مرتبہ جسمانی، زبانی اور ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اپنے الزامات میں کہا ہے کہ ہنی سنگھ ماہانہ چار کروڑ روپے کمانے کے باوجود انہیں کچھ نہیں بتاتے تھے اور اندھا دھند منشیات استعمال کرتے تھے وہ گالیاں دیتے تھے اور ان کا متعدد خواتین کے ساتھ ناجائز تعلق تھا۔ ہنی سنگھ نے ان الزمات پر ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا۔یادرہے شالینی اور ہنی سنگھ کی شادی 2011 میں ہوئی، لیکن وہ ایک دوسرے کو شادی سے پہلے بھی جانتے تھے۔

Recent Posts

مسلح افواج دہشتگردی سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، ایڈمرل نوید اشرف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ…

1 min ago

ینگ ڈاکٹرز کی ساہیوال واقعہ کی انکوائری کیلئے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ینگ ڈاکٹرز کی ساہیوال واقعہ کی انکوائری کیلئے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا…

1 min ago

آپریشن عزم استحکام فوج کی نہیں بلکہ ہماری ضرورت ہے : خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آپریشن عزم استحکام فوج…

3 mins ago

محرم الحرام، سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ، کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت سندھ نے کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی کے علاوہ صوبے…

7 mins ago

محمد شامی سے شادی کی افواہوں کے درمیان ثانیہ مرزا نے خوشخبری سنا دی

حیدرآباد (قدرت روزنامہ) ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی ایک طرف بھارتی کرکٹر محمد شامی سے…

7 mins ago

ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہونے کی پیشگوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہونے کی پیشگوئی کی…

12 mins ago