صدر کہیں گے تو مجھے گورنر راج لگانا ہوگا عمران اسماعیل نے بڑا اعلان کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اگر صدر مملکت کہیں گے تو پھر مجھے گورنر راج لگانا ہو گا۔کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ آج کل ضمیر کے جاگنے اور سونے کا سیزن آیا ہوا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کا حق ہے وہ جس طرف بھی کھڑے ہوں، ہر ایک نے اپنی پارٹی کے فیصلے پر عمل کرنا ہے۔سندھ میں گورنر راج سے متعلق سوال پر عمران اسماعیل نے کہا کہ صدر مجھے کہیں کہ

آپ گورنر راج لگا دیں تو مجھے لگانا ہو گا تاہم فی الحال گورنر راج کے حوالے سے ایسی کوئی صورت حال نہیں ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سندھ میں گورنر راج نافذ کر دیں تاہم وزیراعظم کی قانونی ٹیم نے سندھ میں گورنر راج کی مخالفت کر دی تھی جس کے بعد عمران خان نے سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کے مشورے کو مسترد کر دیا تھا۔

Recent Posts

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

7 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

32 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago