تقریب میں سی سی پی اوغلام محمود ڈوگر، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال، ڈی آئی جی سکیورٹی محبوب رشید ،سی ٹی او لاہور منتظر مہدی،افسران اور اہلکاروں کی شرکت جبکہ آئی جی پنجاب ،افسران اوراہلکاروں نےفاتحہ خوانی بھی کی . آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ شہداء پولیس کو نہیں بھولے،ہمارے ماتھے کا جھومرہیں، شہداء نے اپنا آج قوم و ملک کے روشن مستقبل پر قربان کردیا . دوسری جانب فرض کی راہ پر قربان ہونے والوں کو لاہور پولیس کا سلام, سی سی پی اوغلام محمود ڈوگر کی شہید ڈی آئی جی سید احمد مبین کی قبر پر حاضری , تقریب میں ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی،سی ٹی او منتظر مہدی ،افسران نے شرکت کی جبکہ لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی . سی سی پی او نے افسران کے ہمراہ شہیدکی قبرپر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں بہادر فورس کا کمانڈر ہوں، عظیم قومیں شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی، بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکیں،سی سی پی اوغلام محمودڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ لاہور پولیس 320 شہداء کی امین ہے . . .
(قدرت روزنامہ) آج ملک بھر میں یوم شہداء پولیس منایا جارہا ہے، آئی جی پنجاب انعام غنی کی حاضری جبکہ چاق وچوبنددستےکی یادگارشہداءپرسلامی دی .
تفصیلات ملک بھر میں آج پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یوم شہداء پولیس منایا جارہا ہے،مال روڈ یاد گار شہداء پرآئی جی پنجاب انعام غنی کی حاضری جبکہ چاق وچوبنددستےکی یادگارشہداءپرسلامی دی .
متعلقہ خبریں