پاکستان اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت کا مظہر ہے: شہباز شریف

(قدرت روزنامہ)صدرِ مسلم لیگ ن اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت اور مسلمانانِ برصغیر کی دعاؤں کی قبولیت کا مظہر ہے۔

یومِ پاکستان کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں صدر مسلم لیگ ن اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائدِ اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں جمہوری جدوجہد سے پاکستان وجود میں آیا۔

’’وطن کیلئے قربانیاں دینے والوں کو سر جھکا کر سلام‘‘

ان کا کہنا ہے کہ قیامِ وطن کے لیے قربان ہو جانے اور عظیم قربانیاں دینے والوں کو سرجھکا کر سلام کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج کے دن ہم تحریکِ پاکستان کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت بھی پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلمانانِ برصغیر کی آرزوؤں کا مرکز اور ایک مقدس امانت ہے، گزشتہ 75 برس میں پاکستان جوہری ملک بنا اور اس نے تعمیر و ترقی کا شاندار سفر طے کیا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں قائدِ اعظم کے فرمان ایمان، اتحاد اور تنظیم پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ مسلمانانِ برصغیر کے خوابوں کی تعبیر کے لیے پاکستان کو معاشی قوت بنانا بنیادی تقاضہ ہے۔

صدر ن لیگ میاں شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں قیامِ پاکستان کے مقاصد کو تعبیر دے کر رہیں گے۔

Recent Posts

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

1 min ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

10 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

36 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago