اسپیکرعمران خان کوبچانے کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں، مرتضیٰ وہاب

(قدرت روزنامہ)مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اسپیکرعمران خان کوبچانے کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سیاسی جماعت ہے، سب سے بات چیت جاری ہے، ایم کیو ایم سے بھی، سب فیصلے بتا دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے چھٹکارا ضروری ہے، میری کرسی جاتی ہے تو جائے، اسپیکر قومی اسمبلی نے آئین پاکستان نہیں بلکہ عمران خان کا ساتھ دیا، عدم اعتماد پچیس مارچ کو پیش ہونی چاہیے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اسپیکرکسٹوڈین آف ہاؤس ہوتے ہیں، آئین کہتا ہے تحریک عدم اعتماد یا رکیوزیشن جمع کروائی جائے تو14دن میں اجلاس بلانا لازم ہے، اسپیکرنے ٹوئٹ کیا کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں، اسپیکرنے اپنی غیرجانبداری مشکوک بنائی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ہمیں شک ہے کہ اسپیکرعمران خان کوبچانے کے لئے کچھ بھی کرسکتا ہے، ماضی کی تلخیوں پرجائیں گے توبہت کچھ کھودیں گے، ایم کیوایم ایک حقیقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے کوئی بڑے مطالبات نہیں رکھے، ایم کیوایم بلدیات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمدرآمد چاہتی ہے، کچھ نقات پراعتراضات ہیں پرہم اب بھی سپریم کورٹ نہیں گئے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہمارے ملک میں قانون بنائے جاتے ہیں عمل درآمد نہیں ہوتا، ہیوی ٹریفک کوشہرمیں داخلہ روکنے کے لئے قوانین موجود ہیں۔

Recent Posts

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

22 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

7 hours ago