“وزیراعظم حلفیہ بتائیں کہ انہیں اس بات کا علم نہیں” باغی رہنماء نے عمران خان سے ایسا سوال پوچھ لیا کہ ان کی پریشانی کی حدنہ رہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے باغی رکن مخدوم باسط بخاری نے پنجاب حکومت پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہوئےکہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان حلفیہ بتادیں کہ انہیں اس بارے میں علم نہیں ہے .
جیو نیوزکے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگوکرتے ہوئے باسط بخاری کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے کچھ سوالوں کے حلفیہ جواب چاہتے ہیں, پنجاب میں جو پوسٹنگ آرڈر ہوتے رہے اور وزیراعظم ہاؤس سے جو آرڈر جاری ہوتے رہے جس کے لیے پیسے بھی آتے رہےکیا وزیراعظم کو اس کا علم نہیں؟ کیا وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے بھائیوں نے جو کرپشن کی ہے اور نچلی سطح تک کی پوسٹنگ کے لیے پیسے لیے، اس کا انہیں علم نہیں؟انہوں نے الزام لگایا کہ ماضی میں کسی سی ایم نے اتنے چھوٹے لیول پر پوسٹنگ کے لیے پیسے نہیں لیے ہوں گے .


باسط بخاری نے دوست ملک سے سے ملنے والی گھڑی کی فروخت، خاتون اول کی دوست اور وزیراعظم کی ہمشیرہ کی بیرون ملک جائیداد اور پشاور ریپڈ بس ٹرانسپورٹ منصوبے میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے سوالات کیے اور مطالبہ کیا کہ وزیراعظم ان باتوں کا حلفیہ جواب دے دیں, میں بحیثیت آزاد امیدوار پی ٹی آئی کے امیدوار کو ہرا کر آیا ہوں، عمران خان نے فون پر کہا تھا کہ پاکستان کی خاطر ہمیں جوائن کریں جس پر میں نے ہامی بھری تھی .
باغی رکن پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھے ایک مہربان کا پرسوں فون آیا کہ خان صاحب ملنا چاہ رہے ہیں، عمران خان کہتے ہیں کہ ان کی حیثیت والد کی ہے جب کہ دوسری جانب شہبازگِل کی بات ! میں نے مہربان کو کہا کہ میں اب فیصلہ کرچکا ہوں .

. .

متعلقہ خبریں