“وزیراعظم حلفیہ بتائیں کہ انہیں اس بات کا علم نہیں” باغی رہنماء نے عمران خان سے ایسا سوال پوچھ لیا کہ ان کی پریشانی کی حدنہ رہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے باغی رکن مخدوم باسط بخاری نے پنجاب حکومت پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہوئےکہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان حلفیہ بتادیں کہ انہیں اس بارے میں علم نہیں ہے۔
جیو نیوزکے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگوکرتے ہوئے باسط بخاری کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے کچھ سوالوں کے حلفیہ جواب چاہتے ہیں, پنجاب میں جو پوسٹنگ آرڈر ہوتے رہے اور وزیراعظم ہاؤس سے جو آرڈر جاری ہوتے رہے جس کے لیے پیسے بھی آتے رہےکیا وزیراعظم کو اس کا علم نہیں؟ کیا وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے بھائیوں نے جو کرپشن کی ہے اور نچلی سطح تک کی پوسٹنگ کے لیے پیسے لیے، اس کا انہیں علم نہیں؟انہوں نے الزام لگایا کہ ماضی میں کسی سی ایم نے اتنے چھوٹے لیول پر پوسٹنگ کے لیے پیسے نہیں لیے ہوں گے۔
باسط بخاری نے دوست ملک سے سے ملنے والی گھڑی کی فروخت، خاتون اول کی دوست اور وزیراعظم کی ہمشیرہ کی بیرون ملک جائیداد اور پشاور ریپڈ بس ٹرانسپورٹ منصوبے میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے سوالات کیے اور مطالبہ کیا کہ وزیراعظم ان باتوں کا حلفیہ جواب دے دیں, میں بحیثیت آزاد امیدوار پی ٹی آئی کے امیدوار کو ہرا کر آیا ہوں، عمران خان نے فون پر کہا تھا کہ پاکستان کی خاطر ہمیں جوائن کریں جس پر میں نے ہامی بھری تھی۔
باغی رکن پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھے ایک مہربان کا پرسوں فون آیا کہ خان صاحب ملنا چاہ رہے ہیں، عمران خان کہتے ہیں کہ ان کی حیثیت والد کی ہے جب کہ دوسری جانب شہبازگِل کی بات ! میں نے مہربان کو کہا کہ میں اب فیصلہ کرچکا ہوں۔

Recent Posts

بھابھی غلط فہمی دور کرلیں، وہ ایشوریا رائے جیسی بالکل نہیں دکھتیں، دانش نواز نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ…

17 mins ago

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

30 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

37 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

46 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

1 hour ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago